?️
پشاور(سچ خبریں) سنہ 2020 کے آخر میں ٹک ٹاک سال کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ رہی ہے اور اس نے بہت کچھ بدل کررکھ دیا ہے اسی دوران خیبرپختونخواحکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے پرغور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پرپابندی کے معاملے پر خیبرپختونخواحکومت نے مخالفت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ درست نہیں، سوشل میڈیا ایپلیکشن پرپابندی سے عالمی سطح پر درست تاثر نہیں جاتا۔
صوبائی وزیرضیااللہ بنگنش کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہائی کورٹ کا فیصلہ غلط ہے، ہم فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ضیااللہ بنگش نے مزید کہا ٹک ٹاک کے خلاف نہیں، بدنامی پھیلانےوالےعناصرکےخلاف ہیں، ریگولیٹری باڈی موجود ہے، شکایات ہوں تو اسے حل کرنے کا کہا جانا چاہیے۔
یاد رہے پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ٹک ٹاک کے عہدیدار تعاون نہیں کرتے تب تک ایپلی کیشن بند رکھیں کیونکہ ٹک ٹاک سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے۔
چیف جسٹس قیصر رشید خان نے مزید کہا ٹک ٹاک پرجوویڈیوزاپ لوڈہوتی ہیں وہ ہمارےمعاشرے کوقبول نہیں، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اور زیادہ نوجوان متاثرہورہےہیں، ٹک ٹاک سےمتعلق جورپورٹ مل رہی ہے یہ افسوسناک ہے۔
مشہور خبریں۔
جنگی جنون نے نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست کے بعد شدید رسوا کردیا
?️ 13 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایسے میزائل جنہوں نے تل ابیب کو ہلا کر
مئی
ہم دنیا کو امریکی اور مغربی مداخلت سے بچائیں گے:سلیمان سویلو
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے دعویٰ کیا کہ
مارچ
جنوبی افریقہ کا بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی
مئی
عرب دنیا کے اہم اخبارات کی سرخیاں: خطے میں ایران کی طاقت کے نئے مرحلے کا آغاز
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:ایران کی خطے میں طاقت کو مضبوط بنانے اور وعدہ صادق
نومبر
ہیگ کی عدالت غزہ کے بارے میں کب اپنا فیصلہ سنائے گی؟
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت نے جمعہ کے روز صیہونی حکومت
جنوری
سابق گورنر سندھ کے انتقال پر وزیراعظم کا تعزیتی پیغام
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر
جولائی
عمران خان سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کریں گے
?️ 27 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں
اگست
امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی شدید قلت، حادثات کے خدشات میں اضافہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز (ATC) کی شدید کمی ایک
فروری