?️
لاہور(سچ خبریں)آبی منصوبوں پر مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد وطن واپس پہنچ گیا ہے وفد کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے موقف کو پوری توجہ سے سنا، بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں پراعتراضات پر سنجیدگی سے غور کرنے اور پاکستان کے دورے کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت آبی مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد وطن واپس پہنچ گیا، پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کے وفد نے نئی دہلی میں 2روزہ مذاکرات میں حصہ لیا ، 8رکنی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینہ نے کی۔
واہگہ بارڈر پر انڈس واٹرکمشنر مہرعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2018کےبعدمیٹنگ دوبارہ سےبحال ہوئی ہے، بھارتی سائیڈ نے ہمارے موقف کوپوری توجہ سےسنا، پرامیدہیں کہ ہرسال اب یہ میٹنگ کاسلسلہ چلتا رہے گا۔
انڈس واٹرکمشنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ میٹنگ میں بھارتی پراجیکٹ پرٹیکنیکل اعتراضات اٹھائےتھے، اعتراضات پر غور کرنے کی گارنٹی دی گئی اور بھارتی حکام نے پاکستان کے دورے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مہرعلی شاہ نے کہا کہ بھارت نےماضی میں مون سون میں فلڈڈیٹاسپلائی مہیاکی ہے، یکم جولائی سےپہلےایک میٹنگ ہوگی، جس میں فلڈ ڈیٹا شیئر ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہےکہ بھارت کےپن بجلی منصوبےمکمل ہورہےہیں، لوئرکلنائی اورپکل ڈل مستقبل قریب میں مکمل نہیں ہو رہے ، بھارت نےہمیں کوروناکےدوران بھی مدعوکیا،یہی مثبت پیش رفت ہے۔انڈس واٹرکمشنر نے مزید کہا بھارت نےہمارےاعتراضات سنےیہ خوش آئندہے، بھارت نے اعتراضات پرسنجیدگی سےغورکی یقین دہانی کروا دی ہے۔
خیال رہے مذاکرات میں دریائےچناب پر پکل دل ،لوئر کلنائی ہائیڈرو پاورمنصوبوں پربات ہوئی ، بھارت پکل دل منصوبے سے ہزار جبکہ لوئر کلنائی سے 48 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔پاکستان نے دونوں منصوبوں میں واٹراسٹوریج کےآپشن پراعتراضات داخل کئےہیں ، پاکستان کا مؤقف ہے بھارت دریائےچناب پررن آف ریورمنصوبے بناسکتاہے اور سندھ طاس معاہدے کےتحت بھارت پاکستانی دریاؤں کاپانی ذخیرہ نہیں کرسکتا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں پیٹرول ذخائر میں خطرناک کمی، قیمتوں میں تاریخی اضافے کا خدشہ
?️ 2 جون 2026سچ خبریں:امریکی توانائی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پیٹرول کے
جون
ایف بی آر نے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھا دی
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جائیداد کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے قریب
اکتوبر
ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک، ہمیں دلی رنج ہے۔ خواجہ آصف
?️ 2 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران
مارچ
علی باقری حکومت کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: علی باقری کنی، سیاسی نائب وزیر برائے خارجہ امور اور ایران
مئی
لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے افریقہ کے حوالے سے ملک کی ماضی
اکتوبر
استعفوں کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی سے
اکتوبر
یمن کی سعودی عرب کو دھمکی
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سکریٹری نے سعودی اتحاد کو
مئی
لاہور: عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
جنوری