خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم  کو نوٹس جاری

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا اور سیشن جج کو آئندہ سماعت تک کارروائی سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا ، درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔وکیل نے کہا کہ 15 جنوری 2012 کو عمران خان نے ہتک عزت ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا، درخواست میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے، اس وقت خواجہ آصف لاہور میں قومی احتساب بیورو کی تحویل میں تھا اور اپنے وکیل کو ہدایات دینے سے قاصر تھا۔

وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کو 29 دسمبر 20 کو گرفتار کیا گیا اور 23 جون 21 تک قید رکھا گیا، سیشن جج نے خواجہ آصف کے وکیل کی عدم پیروی پر ایک طرفہ کارروائی کا فیصلہ کیا، سیشن جج کا حکم غیر قانونی غیر پائیدار اور ریکارڈ کو نہ پڑھنے پر مبنی حکم ہے۔خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ سیشن جج نے غیر قانونی حکم جاری کرتے ہوئے قانون اختیار کے بغیر کام کیا اور غیر قانونی حکم CPC میں طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاس کیا گیا ہے۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف مسلم لیگ ن کا پارلیمانی لیڈر ہے جو کہ ایک سرکردہ اپوزیشن جماعت ہے، جبکہ مدعا علیہ عمران خان اس وقت ملک کے موجودہ چیف ایگزیکٹو ہیں، عمران خان وزیر اعظم کے آئینی عہدے پر فائز ہیں، صرف انصاف نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہوتا ہوا بھی دیکھا جانا چاہیے۔

وکیل نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ماتحت عدالت کے حکمنامے کو غیر قانونی قرار دے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا یہ معاملہ سیشن جج کے پاس کب سے التوا ہے تو وکیل نے بتایا 2012 سے یہ معاملہ التوا کا شکار ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کیس التوا کرنے کا ذمہ دار کون ہے، جس پر وکیل خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور عمران خان دونوں کے وکلاء ذمہ دار ہیں، 17 دسمبر 2021 کو سیشن جج کے حکم کو عدالت معطل کر دے۔

عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا اور سیشن جج کو آئندہ سماعت تک کارروائی سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت 12 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی۔یاد رہے خواجہ آصف نے ہائیکورٹ میں درخواست سیشن جج حکم کے خلاف دائرکی تھی ، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ خواجہ آصف کے وکیل کی عدم پیروی پر یکطرفہ کارروائی کافیصلہ دیاگیا، اسلام آباد ہائیکورٹ ماتحت عدالت کے حکم نامےکو غیر قانونی قرار دے۔

 

مشہور خبریں۔

ملک میں پٹرول کی کمی ہو سکتی

?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان پیدا ہو

وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کا کہا ہے

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد

عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مخالف

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ

ایران کے اسرائیل پر حملے سے لے کر اسد حکومت کے اچانک خاتمے تک ۲۰۲۴ کے اہم واقعات

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا نے 2024 میں خونریز اور ڈرامائی واقعات کا مشاہدہ کیا،

امریکہ میں خانہ جنگی کا امکان

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی سیاسی نظام غصے میں اس قدر ڈوبا ہوا ہے کہ

عوام نے سنی اتحاد کونسل نہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، جسٹس جمال مندوخیل

?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے قرار دیا

غزہ میں بجلی کی کٹوتی سے نیتن یاہو کو دھمکیاں 

?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے درجنوں

ایندھن کی بڑھتی درآمد کے باعث مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی خسارے میں 5.1 فیصد اضافہ

?️ 2 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے