خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے امور پر اجلاس ہوا۔ اجلاس کو نجکاری کمیشن میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو ابتدائی طور پر 2 بیچز میں رکھا گیا ہے۔ پہلے بیچ میں آئیسکو، کیپکو اور فیسکو کی نجکاری ہو گی۔ جبکہ دوسرے بیچ میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کی نجکاری ہوگی۔

وزیر اعظم کی نجکاری کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ نجکاری کمیشن میں پبلک ریلیشنز، مارکیٹنگ کے شعبے کو مزید بہتر بنانے اور نجکاری کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اور قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے اور مارکیٹ سے بہترین صلاحیتوں کے حامل متعلقہ افرادی قوت کو تعینات کیا جائے۔ اور تمام تر تعیناتیاں انتہائی شفاف انداز میں کی جائیں۔ نجکاری کے حوالے سے تمام منصوبوں کا عالمی معیار کی فرم سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کریوت کو کیوں مسلسل نشانہ بنا رہی ہے؟

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: معتبر ذرائع نے حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین

ن لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟عمر ایوب

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بیان دیا

قابض صیہونی فلسطینیوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے:عراقی رہنما

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما نے غزہ میں ہونے

امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک شہر میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے زبردست

بٹ کوائن کی بڑھتی قدر، عالمی برانڈز نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت شروع کردی

?️ 19 دسمبر 2024 سچ خبریں: بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قدر نے اعلیٰ درجے

سوڈان کی تاریخی چیزیں جنگ سے متاثر

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں فوجوں کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود

اسرائیلی وزارت جنگ کی سپلائی اور سپورٹ چین مزاحمتی محاذ کے ہیکرز کا بنیادی مرکز ہے

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت جنگ کی سپلائی اور سپورٹ چین ریزسٹنس فرنٹ

امریکہ شام سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابضین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے