?️
حیدرآباد (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت پر جماعت اسلامی کی جانب سے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
حیدر چوک پر ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز جنازہ کے بعد شہداء کی بخشش جنگ میں ایران کی فتح کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ پہلی بار اسرائیل اور امریکہ نے مل کر ایران پر حملہ کیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو مل کر امریکہ و اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے، غائبانہ نماز جنازہ میں شیعہ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولیس کی بھاری نفری غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر تعینات رہی۔
واضح رہے کہ 1989ء سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی و اسرائیلی حملے میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے دفتر میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے، ایرانی حکومت نے ان کی شہادت پر سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایران نے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی اڈوں پر حملوں کی نئی لہر شروع کی جائے گی۔ خیال رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے آخری خطاب میں آخری دعا مانگی تھی کہ یااللہ مجھے شہادت نصیب فرما، یاللہ مجھے شہدا کے ساتھ رکھنا۔


مشہور خبریں۔
انتخابات نزدیک، مسلم لیگ (ن) تاحال منشور پیش نہ کر سکی
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات نزدیک آنے کے باوجود مسلم لیگ
جنوری
جنگ تو دور کی بات ہمار وجود ہی خطرے میں ہے؛صیہونی جنرل کا اہم اعتراف
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: جہاں ایک مشہور صیہونی صحافی نے غزہ کے اردگرد اپنے
اگست
علمائے کرام سے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے:ڈاکٹر فیصل سلطان
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی
اپریل
کیا اسرائیل نے حماس کو شکست دی ہے؟ صیہونی فوج کے جھوٹے دعووں کا پردہ فاش
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے
اکتوبر
امریکی صدر کا چین پر ہیکروں کی حمایت کرنے کا الزام
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے چین سے منسوب سائبر حملوں کا حوالہ دیتے
جولائی
قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جنگ میں لاپتہ افراد کی صورتحال واضح کرے گا:یمنی عہدیدار
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:صنعا میں قیدیوں کے امور سے وابستہ ایک اعلیٰ یمنی عہدیدار
دسمبر
صیہونی حکومت چالباز اور امریکہ اس کا ساتھی ہے : اسامہ حمدان
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت
فروری
کرم میں فائرنگ سے مزید 6 افراد جاں بحق، گورنر اور سیاسی قیادت جرگے کیلیے کوہاٹ پہنچ گئی
?️ 1 دسمبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) کرم میں سیز فائر کے باوجود کشیدگی
دسمبر