?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی طرف سے امریکی دھمکی کے معاملے پر وزارت خارجہ کے حکام نے امریکی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا، احتجاجی مراسلے میں امریکی حکومت سے پاکستانی داخلی معاملات میں عالمی قوانین اور سفارتی آداب کے منافی مداخلت پر شدید احتجاج کیا گیا اس معاملے پر سینئر امریکی سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کر کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت کو امریکی دھمکی کے معاملے پر وزارت خارجہ حکام نے امریکی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا، احتجاجی مراسلے میں امریکی حکومت سے پاکستانی داخلی معاملات میں عالمی قوانین اور سفارتی آداب کے منافی مداخلت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ امریکی سفارتکار کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی روشنی میں طلب کیا گیا۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 37 واں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں دفاع، توانائی، اطلاعات و نشریات، داخلہ، خزانہ، انسانی حقوق، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف سمیت سروسز چیفس، قومی سلامتی کے مشیر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں قومی سلامتی مشیر نے کمیٹی کو خط پر بریفنگ دی تھی، کمیٹی نے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیا، حکومت نے خط کا بھرپور جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا تھا جس پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے مراسلے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے امریکا کا نام لے لیا
گذشتہ روز عمران خان نے قوم سے براہ راست خطاب کیا اور اس دوران انہوں نے خارجہ پالیسی پر بات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا میں آج آپ کے پاس یہ ساری بات کرنے کے لیے اس لیے آیا ہوں کہ ابھی ہمیں 8 مارچ یا اس سے پہلے 7 مارچ کو ہمیں امریکا نے، امریکا نہیں باہر سے ملک سے، مطلب کسی اور ملک سے پیغام آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس لیے پیغام کی بات کر رہا ہوں اور اسی لیے براہ راست کر رہا ہوں، یہ ایک کسی آزاد ملک کے لیے جس طرح کا ہمیں پیغام آیا ہے، یہ ہے تو وزیراعظم کے خلاف ہے لیکن دراصل یہ ہماری قوم کے خلاف ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر مزید پابندیاں عائدکرنے کا عندیہ دے دیا
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے گذشتہ
ستمبر
روضہ امام حسین (ع) کے ارد گرد کڑی نگرانی
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:آستان امام حسین (ع) سے وابستہ محکمہ نظم و نسق نے
جولائی
ٹرمپ کا انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مقصد
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے
جنوری
مغرب کا بنایا ہوا عفریت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل کو
فروری
پاکستان کا اعلی سطحی کثیر الجماعتی وفد لندن پہنچ گیا
?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے
جون
48 گھنٹوں کے اندر میکرون کا نئے وزیراعظم کا مقرر کرنے کا وعدہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی حکومت کے خاتمے کے تقریباً ایک ہفتے بعد اس
دسمبر
ہماری امت کا بچہ بچہ چاہتا ہے فلسطینیوں کیلئے لڑیں، حکمران رکاوٹ ہیں: حافظ نعیم الرحمان
?️ 21 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
اپریل
پارا چنار کے حالات پر ایران کا بیان اور حکومت کا ردعمل
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پارا چنار
اگست