جس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی نہ ہو وہ کبھی اپنے لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتا:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے اسلام آباد میں 2 روزہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طاقتور ملک نے ناراض ہوکر ہمیں کہا کہ آپ روس کیوں چلے گئے؟ اور غصہ ہوگئے، حالانکہ ان کا اپنا اتحادی بھارت بھی روس-یوکرین جنگ میں نیوٹرل رہا اور روس سے تیل بھی خرید رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساڑھے 3 سالوں میں عالمی سطح پر پاکستان کو جو عزت ملی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی

وزیراعظم نے اسلام آباد میں 2 روزہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج برطانیہ کی فارن سکیریٹری کا بیان پڑھا کہ ہم بھارت کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ آزاد ملک ہے اور اس کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، تو پھر ہم کیا ہیں؟

انہوں نے کہا اس سب کی ذمہ داری میں کسی اور پر نہیں ڈالتا، جن لوگوں نے اچکنیں سلوا لی ہیں وہ کل بیان دے رہے تھے کہ امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہیے، امریکا کے بغیر ہمارا گزارا نہیں ہوسکتا، ان لوگوں کی وجہ سے آج ہم یہاں پہنچے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے ملک کو قوم نہیں اشرافیہ کے مفاد کی خاطرقربان کیا، انہوں نے ملک کی عزت کو داؤ پر لگایا، کبھی اس ملک کی عزت نہیں ہوتی جو اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوتا، کسی خوددار قوم کو کون ایسے دھمکیاں دے سکتا ہے؟۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی نہ ہو وہ کبھی اپنے لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتا اور نہ دنیا میں اس ملک کی عزت ہوتی ہے، ہم نے اپنے ساڑھے 3 سالہ دور حکومت میں پوری کوشش کی کہ ملک کی آزاد خارجہ پالیسی ہو، کسی بلاک کا حصہ بننے سے بھی ہم دور رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے اپنے اخباروں میں یہ خبر آجائے تو ان کی انتظامیہ کو اپنے اخباروں سے خوف آئے کہ ایسے کوئی کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، یہ ہماری غلطی ہے کہ ہم نے ان کو یہ تاثر دیا کہ ہم آپ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مدینے کی ریاست کے نظریے کی سمجھ نہیں آرہی، مدینہ کی ریاست کی بات کرتا ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ ووٹ لینے کے لیے اور سیاست کے لیے ریاست مدینہ کا نام لیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی تب آتی ہے جب ہر شہری ذمہ داری لیتا ہے، سیکیورٹی فوج نہیں عوام دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں عدم تحفظ کا احساس سب سے زیادہ تب ہوتا ہے جب ملک میں امیر غریب کا فرق موجود ہو، مساوی قانون کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، یہی ریاست مدینہ کا تصور تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں عدم تحفظ کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مساوی ترقی کے سبب ہے، ہمارے امیر غریب کے درمیان فاصلے بڑھتے رہے اور ایلیٹ کلاس نے ملک کے وسائل پر قبضہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ پر نظرڈالیں تو باہر سے حملہ آور آتے تھے اور قبضہ کرلیتے تھے، لوگ کوئی مزاحمت اس لیے نہیں کرپاتے تھے کیونکہ ان کو کوئی حق ہی حاصل نہیں تھا اور محض اوپر بیٹھنے والے ہی فیصلے کرتے رہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی رپورٹ کا بار بار حوالہ دیتا ہوں کہ ہر سال 1.6 ٹریلین ڈالرز غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں جاتا ہے، اس کی وجہ بھی ان ممالک میں قانون کی حکمرانی نہ ہونا ہے۔

انہوں نے کہا خودداری اور آزاد خارجہ پالیسی ملک کے لیے بہت ضروری ہے، پاکستان کے آگے نہ بڑھنے کی ایک وجہ دیگر ممالک پر انحصار کرنا بھی ہے، ملک کا انحصار بیرونی امداد پر ہو تو قوم بن ہی نہیں سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی یہ جائزہ نہیں لیا کہ افغان جہاد میں حصہ لے کر ہم نے کیا کھویا کیا پایا، کیا ہم نے افغان جہاد میں افغان عوام کی مدد کے لیے شرکت کی یا ڈالرز کے لیے کی تھی؟ کرپشن، کلاشنکلوف، ڈرگز جیسے مسائل اس فیصلے کے ہی کے اثرات تھے، نائن الیون کے بعد ہم نے پھر یہ غلطی دہرائی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، بنگلہ دیش، ویت نام، کمبوڈیا جیسے ممالک ہم سے آگے نکل گئے، ہم اسی لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ ہم نے لوگوں کی بہتری کی بجائے بیرونی امداد کے لیے فیصلے کیے، کسی اور ملک کے مفادات کے لیے ہم نے اپنے ملک کو قربان کیا۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو ایکسپورٹ کرنیکی اجازت دیدی

?️ 14 جنوری 2026لاہور  (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں کے

صیہونی حکومت خوف و ہراس کے عالم میں

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا کی صورتحال کے ماہر نے یہ بیان کرتے ہوئے

الجولانی حکومت کی ذلت آمیز پالیسی

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جب صیہونی وزیر

رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، این ڈی ایم اے

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم

پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گراونڈز بنا رہی ہے

?️ 8 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

تشویشناک حالت میں معروف اداکارہ زیبا بیگم ہسپتال منتقل

?️ 9 مارچ 2021لاہور{سچ خبریں} ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کی حالت بگڑ گئی

کینیڈا  فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے

?️ 31 جولائی 2025کینیڈا  فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا

طالبان کے دور میں روس میں پہلے افغان سفیر کا تعارف

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ماسکو میں افغان سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے