حکومت کو افغان شہری کی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم

?️

پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستانی خاتون کی جانب سے اپنے افغان شوہر کو شہریت دینے کے لیے جمع کرائی گئی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق یہ درخواست چند برس قبل افغان شہری محمد طاہر سے شادی کرنے والی زینت بیگم کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ سیف اللہ محب کاکاخیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت نے زینت بیگم کی ان کے شوہر کو شہریت دینے کی درخواست بغیر جائزہ لیے مسترد کی۔

وکیل کے مطابق درخواست گزار جوڑے کے بچوں کو نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے فارم ’بی‘ یا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیے کیونکہ ان کے والد کے پاس قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) نہیں تھا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ملک دانیال خان اور نادرا کے لا افسر شاہد عمران گیگیانی نے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ محمد طاہر اس وقت تک قومی شناختی کارڈ کے حقدار نہیں ہیں جب تک کہ وہ پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے سیکشن 10 (2) کے تحت درخواست دے کر سیکریٹری داخلہ سے شہریت کا سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر لیتے۔

وکیل ایڈووکیٹ سیف اللہ محب کاکاخیل نے استدلال کیا کہ پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کی دفعہ 10 (2) امتیازی ہے، اس کے تحت مرد اور خواتین کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کیا جاتا۔

جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے بینچ نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزاروں نے شہریت سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا مناسب طریقہ کار اختیار نہیں کیا اور درخواست دائر کرکے براہ راست عدالتی دائرہ اختیار کو استعمال کیا۔

اس کے بعد عدالت عالیہ کے بینچ نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ سے توقع کی جاتی ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے مذکورہ مقصد کے لیے اس سے رجوع کرنے کی صورت میں وہ جلد، قانون کے مطابق پٹیشن میں اٹھائے گئے معاملے کے سلسلے میں درخواست گزار کے کیس کا فیصلہ کرے گی۔

عدالت عالیہ نے فیصلہ دیا کہ شہریت کا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد محمد طاہر قومی شناختی کارڈ کے لیے اہل ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں نسلی امتیاز کا تسلسل

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     امریکہ کی رائس یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ

نیتن یاہو کا طبی معائنہ عمل مین آیا

?️ 8 جنوری 2023صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا فوری طبی معائنہ کیا

ٹرمپ پر مقدمہ دائر،جج نے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:جج نے ٹرمپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات پر

شہباز شریف کی سابق وزیر اعظم پر سخت تنقید

?️ 23 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم پر سخت

پاکستان ماحولیاتی چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، دنیا کو ہماری مدد کرنا ہوگی، وزیراعظم

?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

پریانتھا کمارا قتل کیس سے متعلق مزیداہم  انکشافات

?️ 8 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پریانتھا کمارا قتل کیس سے متعلق مزید نئے انکشافات

وزارت خزانہ نے سعودیہ سے ملنے والی رقم سے متعلق وضاحت کردی

?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ترجمان  نے سعودیہ سے ملنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے