?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتہ سے پاکستان کے ہر علاقے میں غیر قانونی افغانوں کو ڈھونڈ کر واپس بھیجنے کاعمل شروع کیا جا رہا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے جو حملے ہورہے ہیں اس میں افغان ملوث ہیں اور خودکش حملہ آور تو سارے ہی افغانستان سے آرہے ہیں، گزشتہ دنوں میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہو یا اسلام آباد کچہری میں دھماکہ ہو اس سب میں افعان باشندے ملوث ہیں، اب ہر ایس ایچ او کی ذمہ داری لگائی جارہی ہے کہ انہوں نے اپنے علاقوں میں افغان ڈھونڈنے ہیں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، خیبر پختونخواہ حکومت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ریاستی مفاد کو ترجیح دینا ناگزیر ہو چکا ہے، سیاست بعد میں آتی ہے، انہیں ہرحال میں وفاقی حکومت کے افغانوں کی واپسی سے متعلق فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔
محسن نقوی کہتے ہیں کہ مسافروں کی آف لوڈنگ کا ایک اہم مسئلہ چل رہا ہے، ایجنٹ مافیا اس وقت مہم چلارہا ہے، میں نہیں کہتا کہ ایف آئی اے میں سارے فرشتے ہیں، پورے پاکستان سے ٹوٹل 60 سے 70 لوگ آف لوڈ ہو رہے ہیں، کہیں ایسا بھی ہوا ہے کہ کسی کو ایک جگہ سے روکا وہ دوسری جگہ سے چلے گئے کیوں کہ ہم کوئی ایسا بندہ نہیں روک رہے جس کا پاس سب کچھ ہے، سوشل میڈیا پر کسی کو تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو آپ ضرور دیں، جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آئین میں ایک نیا ادارہ بن رہا ہے، پورا سسٹم بننے میں دن لگتے ہیں، گھنٹے لگتے ہیں، یہ تو نہیں ہو سکتا کہ بٹن دبائیں اور ہو جائے، اچھا ہے اِنہیں تھوڑے دن کرنے دیں، چند لوگوں کی دیہاڑی لگی ہوئی ہے، لگی رہنے دیں لیکن میں عزت کے ساتھ درخواست کر رہا ہوں کہ وی لاگ کریں، پوڈ کاسٹ کریں، اپنی ذمے داری کے ساتھ خبر پھیلائیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ مُلک میں روز نئی سنسنی پھیل رہی ہے کہ فلاں چیز ہو گئی اُس کے بعد اُنہیں کوئی پوچھتا نہیں، فیک نیوز برداشت نہیں کی جائے گی، آزادی اظہار رائے ہونی چاہئے، تنقید کریں لیکن پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چل رہی ہیں، کسی کی تصویر لگا کر جو دل کرے خبر چلا رہے ہیں، اِس کی ہم اجازت نہیں دیں گے، اس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اکتوبر
بلوچستان میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
مئی
صیہونیوں کی اپنی کانامیوں کو غزہ سے لبنان منتقل کرنے کی کوشش
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض حکومت غزہ سے لے کر لبنان تک اپنی
ستمبر
ایفل ٹاور کے ملازمین کی ہڑتال
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ایفل ٹاور کی انتظامی کمپنی، جسے ایفل ٹاور ایکسپلوٹیشن ایسوسی ایشن
دسمبر
8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، فافن کی جائزہ رپورٹ جاری
?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن 2024 کے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن
فروری
بلوچستان خوبصورت ترین خطوں میں سے ایک ہے
?️ 28 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عالمی یوم سیاحت کے
ستمبر
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کابینہ کو گندم سے متعلق فیصلے پر آگاہ کرنے کی ہدایت کردی
?️ 30 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم
اپریل
ملکی ترقی کے لئے طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہے: وزیراعظم
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملکی ترقی کے لئے
مئی