?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
اس دوران ایم-6 موٹروے کی تعمیر اور ایم-10 پر بات چیت کی گئی اور حیدرآباد-سکھر موٹر وے پر کام جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم-10 کراچی سے حیدرآباد نئے موٹر وے کا منصوبہ ہے جو 168 کلومیٹر طویل ہوگا، نیا ایم-10 موٹروے 10 انٹرچینج پر مشتمل ہوگا جب کہ ایم-10 موٹروے کے 2 حصے ہوں گے، کراچی سے حیدرآباد نئے موٹروے کے سروے کا کام شروع ہوچکا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری مواصلات علی شیر اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی صاحبزادہ شہریار سلطان شریک تھے۔
صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، علی حسن زرداری جب کہ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد-سکھر ایم-6 موٹر وے کافی عرصے سے نظرانداز کیا جارہا ہے، اب وفاقی حکومت نے اس سیکشن کی منظوری دی ہے جس پر جس پر وفاقی حکومت کے شکرگزار ہیں، منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے تاکہ عوام اور پورٹ ٹریفک کو سہولت ہو۔
وفاقی وزیر علیم خان نے کہا کہ ایم-6 موٹروے حیدرآباد-سکھر سیکشن 363 بلین روپے کی لاگت سے تعمیر ہورہا ہے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس موٹروے کی تعمیر کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم-6 موٹروے کو 4 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں نوشہرو فیروز سے رانی پور، رانی پور سے سکھر، حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے نواب شاہ شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹویوٹا نے چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے پر کام شروع کر دیا
?️ 31 جنوری 2022ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی ملٹی نیشنل آٹو موٹیو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا نے چاند
جنوری
مسئلہ فلسطین ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے:الجزائر
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے عرب سربراہی اجلاس کے آغاز میں
نومبر
2022 کا امریکی دفاعی بجٹ اسرائیل کو داعش کے نام پر
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے
جنوری
اسرائیل کا غزہ پر حملہ خطے میں دائمی جنگ کا باعث بنے گا:میکرون
?️ 21 اگست 2025اسرائیل کا غزہ پر حملہ خطے میں دائمی جنگ کا باعث بنے
اگست
گزشتہ دو ہفتوں میں کتنے شامی بے گھر ہو چکے ہیں؟اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اطلاع دی ہے
دسمبر
دہشتگردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے۔ مرتضی وہاب
?️ 23 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اگر
ستمبر
ہم اپنی سرحدوں کا بھرپور دفاع کریں گے: وینزویلا کے وزیر دفاع
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع جنرل پادرینو لوپز نے ایک مقامی
دسمبر
سعودی عرب کی جانب سے یمنی ملازموں کی تنخواہوں کی ادائیگی مشروط
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:صنعاء کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کی تعمیری اور مثبت نوعیت
جنوری