?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز برائے امن کی نامزدگی کی سفارش کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس اقدام کو افسوس ناک، قومی وقار کے منافی اور غلامانہ ذہنیت کا عکاس قرار دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا سرپرست ہے، یہ ایران پر اسرائیل کے حملے کو شاندار (Excellent) کہتا ہے اور ایران کو براہ راست دھمکیاں دے رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکی بحری اڈے خطے میں پیش قدمی کررہے ہیں امریکا اسرائیل کو تمام جنگی سہولتیں دے رہا ہے۔
ٹرمپ نے یوکرائن کی جنگ ختم نہیں کروائی بلکہ مزید آگ بھڑک رہی ہے۔ پورے مشرق وسطیٰ کا امن تباہ ہورہا ہے اور حکومت امن کے نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنے کی بات کررہی ہے۔ یہ سب افسوس ناک اور غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔دریں اثنا مری میں سوشل میڈیا کیمپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرے، بلوچستان کی محرمیاں دور کرے اور نوجوانوں کو سستی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف تحریک کو موخر کیا ہے، جماعت اسلامی کی تحریک کے نتیجہ میں عوام میں آئی پی ہیز کے ظالمانہ معاہدوں کے بارے میں آگاہی آئی اور حکومت معاہدوں پر ںظرثانی کے لیے تیار ہوئی۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پورے نظام کی تبدیلی ضروری ہے اور اس کے لیے نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
موجودہ نظام انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوگیا ہے، گزشتہ اٹھہتر برسوں سے اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی، جاگیردار مل کر یہ نظام چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں ایک ہی طرح کے لوگ ہیں، انہوں نے مل کر سابقہ آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دی اور یہ سبھی اپنی تنخواہوں میں اضافے کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے اسلام کا پیغام عام کریں، فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام ہی انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی نفسیاتی مشکلات مین روز بروز اضافہ
?️ 1 جون 2026 سچ خبریں:عبرانی خبر رساں ادارے بوحل نے اسرائیل کی وزارت صحت
جون
صیہونی کب سے غزہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ
اکتوبر
اسرائیل کی ایک اور کارروائی ناکام
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اتوار کی صبح خبر دی ہے کہ امریکہ
نومبر
بیت المقدس کی مزاحمتی کارروائی انتفاضہ کی واضح دلیل ہے:جہاد اسلامی
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے
مارچ
مغربی کنارے کے حالات 2005 کے بعد سے سب سے زیادہ خطرناک:صیہونی فوجی عہدہ دار
?️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی فوج کے جوائنٹ اسٹاف کے سابق سربراہ نے خبردار کیا
اکتوبر
کینیڈا کی اچانک وارننگ؛ لوگ جرمنی کا سفر نہ کریں
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو جرمنی کے سفر
ستمبر
ٹرمپ کی نظریں افغانستان میں بگرام فوجی اڈے پر؛ وجہ ؟
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: بگرام اڈہ، جو کبھی افغانستان میں امریکی فوجی کارروائیوں کا
اکتوبر
مغربی کنارے کی “خاموش قبضہ کاری”، اسرائیل کی الحاقی حکمتِ عملی
?️ 30 جون 2026سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی
جون