?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو انہیں اسی زبان میں جواب ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے صوبائی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال میں پہلی مرتبہ بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ صوبائی بجٹ میں 8 سو ارب روپے سے زیادہ رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 92 لاکھ لوگوں نے کلینک آن وہیل سے استفادہ کیا۔ اور حالیہ دور میں نئے اسپتال بنے ہیں۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا۔ اور جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے ان کا خاتمہ کیا۔
ذرائع کے مطابق عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کا ترقیاتی ماڈل یہ ہے کہ مخالفین کی بھی گلیاں بن رہی ہیں۔ اور کسی ہونہار طالب علم جس کو اسکالر شپ دیا یہ نہیں پوچھا گیا وہ کس جماعت کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن سے شہر آباد نہ ہوئے۔ اور مریم نواز دیہات آباد کر رہی ہیں۔ بدتمیزی بد زبانی گالم گلوچ برداشت نہیں کریں گے۔ اور اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو جواب بھی بدتمیزی سے ملے گا۔
سید علی حیدر گیلانی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کارڈ ایک بھائی نے کل یہاں کھیلا۔ اور ایک پارٹی جس نے 100 دن میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا تھا آج وہ بھی ہم سے صوبے کا پوچھتے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک وہ جماعت جو ساری زندگی اقتدار کے ایوانوں میں رہی۔ وہ بھی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ہم سے پوچھتے ہیں۔ ہم نے جنوبی پنجاب میں تونسہ کے لیے کھچی کینال اور مظفر گڑھ میں شرمپ فارمنگ شروع کی۔


مشہور خبریں۔
سردیوں میں تیل کی قیمت میں اضافہ
?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: لاوپیک پلس کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں
اکتوبر
آزادکشمیر انتخابات: فائرنگ سے تحریک انصاف کارکن ہلاک
?️ 25 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے موقع پر
جولائی
امریکی انخلا کے بعد خلیج فارس کی صورتحال
?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:خلیج فارس میں امریکی اڈوں کے ممکنہ خاتمہ کے بعد، اس
مئی
صیہونیوں کا ڈومینو اسرائیل کی گمشدگی کا اعتراف: اسرائیلی مورخین
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:100 سے زیادہ مشہور اسرائیلی مورخین جو یہودی قوم کی تاریخ
جنوری
5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا۔ عظمی بخاری
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے
جولائی
برطانوی افسرون نے افغانستان میں قتل کے شواہد چھپائے
?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: سبرطانوی وزارت دفاع کی جانب سے سپریم کورٹ کو فراہم
نومبر
اب تک کتنے حاجی خانہ خدا کے مہمان بن چکے ہیں؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں پاسپورٹ کے اجراء کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے اعلان
جون
ٹرمپ کا یورپی رہنماؤں کے ساتھ تحقیر آمیز رویہ: روسی عہدیدار
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرمایہکاری امور کے نمائندہ نے امریکی
نومبر