?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج مغرب کے عوام ایک جگہ ہیں اور غزہ کے عوام بے بس ہیں، ہم اتنے حقیر کیوں ہوگئے کہ آج اپنے بہن بھائیوں کا دفاع کرنے سے بھی قاصر ہیں۔
لاہور میں نیشنل ویمن سیرت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے توفیق دی کہ آج ذکر مصطفیٰﷺ میں مجھے شریک ہونے کا موقع ملا، ہم نبی کریم ﷺ سے عشق کرتے ہیں لیکن یہ عشق ہمیں رشوت اور ملاوٹ کرنے سے نہیں روکتا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج ہمیں کیوں نبیﷺ سے محبت اپنے علم اور تعلیم کے شعبے میں کمی کا حساس نہیں دلاتی، ہم کیوں نبیﷺ کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے کیونکہ ہم نے قرآن پاک کو کبھی ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہنگامہ آرائی، توڑ بھوڑ اور سڑکوں پر ہلڑ بازی کرنا سب اسلامی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے، وہ روایت جس میں ہم نے دین اور دنیا کو سمیٹا ہوا تھا اس کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو جدید ذہن ہے وہ مذہب سے نہیں جڑ رہا، اس پر مغرب کے اثرات زیادہ ہیں، ہم نے کبھی نبی کریمﷺ کی سیرت کو گرین اکنامی کے طور پر پیش ہی نہیں کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاروبار میں خریدو فروخت کی بھی اخلاقیات ہوتی ہیں جس پر ہم عمل نہیں کرتے، نبی کریم ﷺ نے جنگ ہو یا تعلیم کا میدان خواتین کو ہر طور سے قبول کیا۔


مشہور خبریں۔
امریکی بدمعاشیاں دنیا کے امن کے لیئے شدید خطرہ
?️ 15 اپریل 2021(سچ خبریں) تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکا نے اپنے
اپریل
جرمن چانسلر اولاف شلٹز ک ا دورہ ترکی
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر اولاف شلٹز کے دورہ ترکی کو چند دن
اکتوبر
لاکھوں افراد ٹرمپ کی مواخذے کی مہم کے حامی
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع
مارچ
عمران خان نے پیغام دیا، بجٹ کی منظوری میری طرف سے ہوگی. علی امین گنڈا پور
?️ 18 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ
جون
عمران خان کے دورے سے سری لنکا کے مسلمانوں کا ایک مسئلہ حل ہوا
?️ 26 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا
فروری
I Went to a Couples Resort With My Mom And It Was Actually Super Chill
?️ 3 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
یوکرین کیسے روس کی جاسوسی کرتا ہے؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے منگل (آج)
جولائی
صیہونی فوج میں معذور افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے
جنوری