🗓️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو ٹڈاپ اسکینڈل کے 3 مقدمات سے بری کردیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔
کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھ پر جس حکومت میں کیس بنا آج ہم اس کے اتحادی ہیں، میرے خلاف گواہی دینے والا آج ملزم بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹر کوپیش کرے، گرفتار سینیٹر کو کل پیش نہ کیا تو احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا، ہمیشہ قوانین کی مطابق ذمہ داریاں ادا کیں۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی کو غیرقانونی شکار کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے باوجود پنجاب حکومت نے انہیں سینیٹ اجلاس میں پیش نہیں کیا تھا۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر رکھے ہیں تاہم پنجاب حکومت انہیں سینیٹ اجلاس میں پیش کرنے سے انکاری ہے۔
قبل ازیں، کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کے 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر جج اور یوسف رضاگیلانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، جج نے یوسف رضاگیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف آج 3 مقدمات کا فیصلہ سنایاجارہاہے، یوسف رضا گیلانی نے کہا ’جی پتہ ہے‘۔
جج نے استفسار کیا کہ ’آپ کس جیل میں جانا چاہیں گے، کراچی ، ملتان یا اسلام آباد؟
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے جیل سے کوئی سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں۔
یوسف رضا گیلانی کے جواب پر اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ آپ کو گھر کی جیل کیوں پسند نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ میرا آبائی گھر ملتان، فیملی لاہور اور سینیٹ آفس اسلام آباد ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ تو آپ بتائیں، کورٹ تو کراچی میں ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ’پھر کہا جائے گا ان کی جماعت کی حکومت ہے اور مخالف کہیں گے انہیں سندھ میں سہولتیں مل رہی ہیں‘۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ گیلانی صاحب آپ کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، آپ بس با عزت بری ہیں، آپ کے خلاف گواہی دینے والے اب خود ملزم بن گئے ہیں۔
عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزموں کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ 2014 میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں کرپشن کے الزامات کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
29 مارچ 2018 کو یوسف رضا گیلانی سمیت 25 سے زائد ملزمان پر اس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔
مشہور خبریں۔
الجزائر نے یورپ کو گیس پہنچانے کی امریکی پیشکش کو مسترد کیا
🗓️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے درمیان الجزائر نے اسپین تک
مارچ
بن سلمان کا اپنے چچازاد بھائی کو پھانسی پر لٹکانے کا حکم
🗓️ 29 جون 2021سچ خبریں:محمد بن سلمان جلد ہی اپنے کزن جو کچھ عرصہ پہلے
جون
اپوزیشن ملک میں صرف انتشار پھیلانا چاہتی ہے
🗓️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
مئی
پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے:شیخ رشید
🗓️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں
اگست
آئینی پیکج پر ایم کیو ایم کی حمایت لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانے سے مشروط
🗓️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم نے حکومت کے آئینی ترمیمی
اکتوبر
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
🗓️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو
اپریل
بحیرہ جاپان کے پانیوں میں روسیوں کا وسیع بحری تجربہ
🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:المیادین کے مطابق روسی ذرائع نے بحیرہ جاپان کے پانیوں میں
جون
الاقصیٰ طوفان کے بعد امریکہ کی مداخلت نے اسرائیل کو بچایا
🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سیکرٹری جنرل ابو علاء
ستمبر