حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی

?️

لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت صوبے میں 3 روز تک ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات سمیت دیگر تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی، پابندی کا اطلاق تئیس نومبر سے پچیس نومبر تک ہو گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ، 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی، پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اسلام اباد میں 5 یا 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جب کہ احتجاج کے لیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

انتظار ختم، میگا بجٹ ’لو گُرُو‘ اور ’ دیمک’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

?️ 6 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) میگا بجٹ رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ہارر

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام

افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا: خواجہ آصف

?️ 21 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ

آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل

?️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں

امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: اسپینسر ایکرمین نے ماہنامہ نیشین کے لیے ایک مضمون میں

روس،یوکرین مذاکرات کا حتمی مقصد جنگ بندی کا حصول ہے:ترکی وزیر خارجہ

?️ 24 جولائی 2025فیدان: روس،یوکرین مذاکرات کا حتمی مقصد جنگ بندی کا حصول ہے:ترکی وزیر

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے انتخابات میں شدید جھڑپیں، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 11 اپریل 2021کلکتہ (سچ خبریں) بھارتی ریاست مغربی بنگال جہاں اس وقت اسمبلی انتخابات

بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ احسن اقبال

?️ 5 اکتوبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے