?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اضافہ کردیا۔وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد نئی قیمت 272 سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگی۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 186 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 16 مارچ کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر 5 روپے مزید مہنگا ہوگیا تھا۔
فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کا اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 272 روپے ہوگئی تھی۔
قبل ازیں 16 فروری کو روپے کی گرتی ہوئی قدر کے پیش نظر حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 22.20 روپے اور ڈیزل 17.20 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22.20 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 17.20 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 12.90 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9.88 روپے فی لیٹر بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل یکم فروری کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35،35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18،18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
نواز شریف واپس انتقام لینے نہیں، ملک کو خوشحال کرنے آ رہے ہیں، شہباز شریف
?️ 4 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے
اکتوبر
اوپو کی ’کے‘ سیریز کو دو فونز متعارف
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون ساز بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ نے کے
جولائی
بلوچستان: زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید
?️ 20 مئی 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی
مئی
ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا اعلان
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:وفاقی استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے
جون
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے
مارچ
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری
?️ 17 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل
جولائی
امریکہ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی دھمکیوں کی پرواہ
جنوری
سوڈان میں جنگ کے خاتمے کا مشکل مشن
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کا دارالحکومت خرطوم ایک پرامن شہر سے تنازعات کے مرکز
مئی