🗓️
اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ شیخ رشید نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو فوج تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ایس او پیز نافذ کرنے کے لیے فوج کی خدمات لیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوج ہمیشہ ملک میں سیلاب زلزلے سمیت تمام قدرتی آفات میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔چنانچہ 23 اپریل کو وزیراعظم عمران کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں یہ طے ہوا تھا کہ کووِڈ 19 ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج کی خدمات لی جائیں گی اور انہیں تمام صوبوں میں یہ ذمہ داری دی جائے اس لیے آج وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ ایک بڑا فیصلہ ہے کیوں کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں یومیہ ساڑھے3 سے 4 لاکھ کیسز سامنے آرہے ہیں ایسی صورتحال میں پاک فوج کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے تا کہ صحیح طور پر کووِڈ 19 کے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جاسکے۔
خیال رہے کہ ملک کو کورونا وائرس کے تیسری لہر نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور وبا کے پھیلاؤ میں شدت آتی جارہی ہے، اس دوران صرف اپریل کے مہینے میں 16دن یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار سے زائد رہی۔
دو روز قبل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کررہے ہیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ عوام میں نہ خوف ہے اور نہ احتیاط کررہے ہیں اس لیے وبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جس طرح کورونا وائرس کے کسیز میں جس طرح تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے میری اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں، ہم بار بار ایس او پیز کا کہتے ہیں پر لوگ اس پر توجہ نہیں دیتے لیکن صرف ماسک لگانے سے ہمارا 50 فیصد مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سے عید تک عوام ایس او پیز پر عمل کرلیں تو شاید ہمیں وہ اقدامات نہیں اٹھانے پڑیں گے جو بھارت کو کرنا پڑا یعنی شہروں کا لاک ڈاؤن کرنا۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ عوام میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے میں نے پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں۔
وزیراعظم کے اعلان کے بعد تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں کی جانب سے پاک فوج کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی تھی جس پر آج نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تاہم حیرت انگیز طور پر ان میں صوبہ سندھ شامل نہیں۔
مشہور خبریں۔
عالمی برادری حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرے ، حریت کانفرنس
🗓️ 10 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ وزیراعظم کا برہمی کا اظہار
🗓️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے
فروری
پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں:آرمی چیف
🗓️ 29 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے
جولائی
سعودی عرب کو روس کے ساتھ تعاون مہنگا پڑ سکتا ہے:بائیڈن
🗓️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ روس کے تعاون سے تیل کی
اکتوبر
ایران سعودی عرب معاہدے کے بانی جنرل سلیمانی تھے:عراقی سابق وزیر اعظم
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:عراق کے سابق وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان
مارچ
عراقی فوج اور الحشد الشعبی کی شمالی عراق میں کاروائی؛ داعشی مفتی ہلاک
🗓️ 20 فروری 2021سچ خبریں:شمالی بغداد کے علاقہ الطارمیه میں عراقی فوج اور الحشد الشعبی
فروری
لبنانی جنگ میں اپنے فوجیوں کے لیے تل ابیب کا150,000 یورو کا انعام
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جون
بلاول بھٹو کی جاپانی وزیر خارجہ سے ملاقات، فریقین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر متفق
🗓️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
جولائی