?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دسویں بارہویں جماعت کے امتحانات کے بارے اعلان میں کرتے ہوئے کہا کہ امتحان 10 جولائی کے بعد ہوں گے انہوں نے کہا کہ نویں دسویں کا امتحان صرف اختیاری چار مضامین کا ہوگا،باقی میں امتحان نہیں ہوگا، دسویں بارہویں کے امتحانات کے بعد نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔
آج میٹنگ میں مشورہ کیا کہ طلباء کی ایک بات درست ہے اس کو ماننا چاہیے، طلباء کا سکول بند ہونے کے باعث کورس ورک مکمل نہیں ہوسکا، طلباء کی یہ شکایت درست ہے، اسی سلسلے میں ہم نے کئی ماہ قبل فیصلہ کیا کہ جس کے تحت سلیبس کو 40 فیصد کم کردیا تھا ،فیصلہ کیا ہے کہ نویں دسویں کا امتحان اختیاری مضامین میں ہوگا، اور چار مضامین کا ہوگا۔
امتحانات، تعلیمی اداروں کی بندش اور اوپنگ سے متعلق سارے فیصلے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں متفقہ طور پرہوئے ہیں، پچھلے سال جب ہم نے تجربہ کیا کہ جب بچے بغیر امتحان پاس کیے تو تجربہ ہوا، فیصلہ کیا کہ گریڈ امتحانات کے بغیر نہیں ملیں گے۔ یہ تجربہ ہوا کہ سب سے فیئر ٹیسٹ امتحانات کے ذریعے ہے۔
ایکسٹرنل امتحانات پر لوگ اعتراض نہیں کرتے، کیونکہ یہ امتحان سب کیلئے برابر ہوتا ہے۔ ہمارے یہاں طلباء کی اکثریت یہ ہے کہ ایک ڈیڑھ ماہ پہلے پڑھتے ہیں۔ اس لیے امتحانات نہ لینے کا مطلب جو پڑھائی ہورہی ہے وہ بھی نہیں ہوگی۔ اس لیے فیصلہ کیا کہ رواں سال امتحانات ضرور ہوں گے۔آج میٹنگ میں مشورہ کیا کہ طلباء کی ایک بات درست ہے اس کو ماننا چاہیے، طلباء کا سکول بند ہونے کے باعث کورس ورک مکمل نہیں ہوسکا، طلباء کی یہ شکایت درست ہے، اسی سلسلے میں ہم نے کئی ماہ قبل فیصلہ کیا کہ جس کے تحت سلیبس کو 40 فیصد کم کردیا تھا ، فیصلہ کیا ہے کہ نویں دسویں کا امتحان اختیاری مضامین میں ہوگا، اور چار مضامین کا ہوگا۔
باقی میں نہیں ہوگا، گیارہویں بارہویں کا امتحان صرف تین مضامین کا ہوگا۔اس سے طلباء کیلئے آسانی پیدا ہوگی۔ جبکہ امتحانات بھی 10 جولائی کے بعد شروع ہوں گے۔ دسویں بارہویں کے امتحانات پہلے اور نویں گیارہویں جماعت کے بعد میں ہوں گے۔ہم چاہتے ہیں امتحانی نتائج ستمبر کے تیسرے ہفتے تک آجائیں تاکہ جامعات میں داخلے ہوسکیں۔ اولیول کے خصوصی امتحانات 26 جون سے شروع ہوں گے۔ نویں دسویں کے بعد اب گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز کی بھی اجازت دے دی ہے۔ امتحانات لینے والے اساتذہ کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہوگی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو سیاسی اور فوج کو فوجی شکست کا سامنا
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: 467 دن کی جنگ کے بعد غزہ میں جنگ بندی
جنوری
الیکشن کمیشن کا حکومت کوپیغام، ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہو گی
?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت پر
جولائی
صیہونی حکومت خوف و ہراس کے عالم میں
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا کی صورتحال کے ماہر نے یہ بیان کرتے ہوئے
اپریل
اب تک کتنے فلسطینی رفح چھوڑ چکے ہیں؟آنروا کی رپورٹ
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطین کی امداد کرنے والی ایجنسی
مئی
غزہ کی پٹی میں مقیم دو فلسطینی قیدیوں کی رہائی
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعلان کیا کہ اس حکومت
ستمبر
کپل شرما نے یوٹیوبر نادر علی کیساتھ پروگرام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
?️ 16 فروری 2024سچ خبریں: بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر نادر
فروری
فلسطین کی حمایت میں اٹلی اور فرانس میں عوامی مظاہرے
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے
جنوری
قطر ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی فلسطین کی موجودگی
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: ارجنٹینا اور فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے
دسمبر