?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاور پلانٹس کو گیس کی عدم دستیابی کے باعث پیدا بجلی بحران سے نمٹنے کا حل تلاش کرلیا ہے، جس کے تحت حکومت نے سرکاری اور نجلی تھرمل پاورپلانٹس اور آئی پی پی پیز کو فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
فرنس آئل درآمد کرنے کا پاورڈویژن نے این اوسی بھی جاری کردیا ہے۔ این اوسی میں کہا گیا کہ بجلی بحران کے باعث پاورپلانٹس ضرورت کے مطابق فرنس آئل درآمد کر سکتے ہیں، مزید آئل درآمد کرنے سے پہلے مقامی فرنس آئل کو مکمل استعمال کرنا ہوگا۔
دوسرے پاور پلانٹس کی طرح کےالیکٹرک بھی50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد کرسکے گی۔ بتایا گیا ہےکہ کےالیکٹرک کا 25 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کا پہلا کارگو یکم جولائی کو پہنچے گا۔
پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن مستقبل میں فرنس آئل کی طلب کو مدنظر رکھ کر ملکر کام کریں گے۔ پاورپلانٹس کو فرنس آئل پی ایس او کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، اس وقت ملک میں 2 بڑے گیس فیلڈز قادرپور اور کُنر پساکی کی بندش کے باعث پاور پلانٹس کو گیس کی 50 فیصد سے زائد قلت کا سامنا ہے۔ اسی طرح وفاقی وزیر توانائی حما داظہر نے سی پیک کے تحت مٹیاری لاہور ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبے سے ہائی پاور ٹرانسمیشن کے آغاز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے، مٹیاری لاہور ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے سے ہمارا بجلی کا نظام مضبوط ہو گا اور بجلی کی ترسیل کی استعداد بڑھے گی، بجلی کے منصوبوں کے ذریعے عوام کی بنیادی ضروریات پوری کریں گے۔


مشہور خبریں۔
روس کی کس ملک سے دشمنی ہے؟ پیوٹن کی زبانی
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ اس ملک کے کسی
مارچ
جنگ جاری رہی تو اسرائیل کا کیا بنے گا؟صیہونی جنرل کی زبانی
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: ایک اعلیٰ صہیونی جنرل نے حماس اور حزب اللہ کے
جون
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی لگانے کے لیے آرڈیننس کی منظوری
?️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک
فروری
ایران عرب اور اسلامی امت کا اصل حصہ ہے: اسماعیل رضوان
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: اسماعیل رضوان نے ایک انٹرویو میں امریکہ اور صیہونی حکومت
مارچ
نہیں چاہتا تھا بیٹا شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں، نعمان اعجاز
?️ 29 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ
مئی
صیہونی فوج کا 7 اکتوبر کی شکست کا باضابطہ اعتراف
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے حملے میں اپنی ناکامی
فروری
امریکہ اور چین کے تعلقات ایک نازک موڑ پر ہیں:چین
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور
جون
بیروت میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کے چار ممکنہ احتمال
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق بیروت میں پیجرز کے متواتر دھماکوں کے
ستمبر