?️
دیامر: (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے ایک نائب صوبیدار اور ایک حوالدار شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا، یہ واقعہ جمعہ کی صبح قراقرم ہائی وےپر پیش آیا۔
گلگت بلتستان اسکاؤٹس وفاقی نیم فوجی فورس ہے جو گلگت بلتستان کے اندرونی تحفظ اور سرحدوں کی نگرانی کی ذمہ دار ہے۔
دیامر کے ایس ایس پی عبد الحمید کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چلاس کے قریب ایک بلند پہاڑی چوٹی سے قراقرم ہائی وے پر قائم اسکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر جمعہ کی شب 12 بج کر 15 منٹ پر فائرنگ کی، اس دوران 3 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہدا میں نائب صوبیدار خوش داد اور حوالدار اشرف شامل ہیں، جبکہ لانس نائیک ساجد علی کو پیٹ میں گولی لگی ہے اور وہ زیرِ علاج ہیں۔
فائرنگ کے وقت چیک پوسٹ پر مجموعی طور پر 9 اہلکار موجود تھے، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 2 دستی بم اور 10 خالی خول برآمد ہوئے جبکہ چیک پوسٹ پر 17 گولیوں کے نشانات پائے گئے، دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دستے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، زخمی اہلکار کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا کہ دہشت گردوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن وسیع کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے متعلق کوئی پیشگی انٹیلی جنس اطلاع موجود نہیں تھی۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں، ترجمان نے حملے کو انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔
یہ واقعہ اسی علاقے میں پیش آیا جہاں دسمبر 2023 میں اسلام آباد جانے والی ایک بس پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے، اس کے بعد 2 دسمبر 2023 کو یہاں اسکاوٹس کی چیک پوسٹ قائم کی گئی تھی۔
رواں سال 21 جولائی کو بھی دیامر میں قراقرم ہائی وے پر مسلح افراد نے ایف سی کے ایک اہلکار کو شہید کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا نیتن یاہو غزہ جنگ ہار چکے ہیں؟صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے خاندانوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
یورپ معاشی خودکشی کی راہ پر گامزن
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی توانائی کی سلامتی کونسل کے سینئر مشیر اس بات پر
اکتوبر
بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے: وزیرخارجہ
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت
جولائی
عمران اشرف سے پوچھا جائے انہوں نے طلاق کیوں دی؟ سابق اہلیہ کرن اشفاق
?️ 21 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ ماڈل و اداکارہ
فروری
پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے: وزیر خارجہ
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
ناقص تفتیش قانونی عمل کو آلودہ کر دیتی ہے، سپریم کورٹ
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج محمد علی مظہر نے
مارچ
امریکہ میں نئے سال کے پہلے چار دنوں 650 سے زیادہ متاثر
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: آن لائن آرکائیو آف گن وائلنس کے مطابق 2022 کے
جنوری
پاکستان کا فلسطینی، لبنانی عوام کی سپورٹ کا عہد
?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین، غزہ اور
اکتوبر