?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے لاہور کی تین سرکاری یونیورسٹیوں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، اور یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کالا شاکاکو کیمپس کے ہاسٹلز میں افغان مہاجرین کو ٹھرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت یونیورسٹیز کے سب کیمپسز میں20 ہزار افغان مہاجرین کو رہائش دی جائے گی،اس حوالے سے یونیورسٹیوں کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلباء، اساتذہ اور ملازمین نے کیمپسز کو خالی کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ افغان مہاجرین کو یونیورسٹی میں ٹھہرانے سے تعلیمی ماحول خراب ہوگا ، حکام کو چاہیے افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے کسی اور جگہ کا بندوبست کریں۔
بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کالا شاکاکو کیمپش میں مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کردیے ہیں۔ ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یو ای ٹی لاہور نے یونیورسٹی کے نیوکیمپس میں افغان پناہ گزین کیمپ قائم کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر امجد حسین کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کی طرف سے یونیورسٹی کے نیو کیمپس کالا شاہ کاکو میں افغان پناہ گزین کیمپ قائم کرنے سے یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے شدید مسائل پیش آئیں گے کیونکہ کیمپس کے اندر تین ہزار سے زائد طلبا، اساتذہ اور سٹاف کی رہائش گاہوں کے علاوہ اربوں روپے کی تکنیکی و تحقیقی مشینیری موجود ہے۔
گورنمنٹ کےاس فیصلے پر طلبا اور اساتذہ میں عدم تحفظ اور گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے افغان پناہ گزین کیمپ کو یونیورسٹی کیمپس کی بجائے کسی اور جگہ قائم کرے تاکہ طلبا اور اساتذہ بلا تعطل اپنی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ مزید بر آں فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں یونیورسٹی طلبا نے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
میانمار کی سابق رہنما کو جبری مشقت کی سزا
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے اس ملک کی سابق اعلیٰ عہدیدار
ستمبر
پاک فوج کے افسر کی لاش برآمد
?️ 15 جولائی 2022بلوچستان: (سچ خبریں)دو روز قبل عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کیے
جولائی
سوڈان میں جنگ بندی معاہدے پر سعودی وزیر خارجہ کا موقف
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی فوج اور ریپڈ
مئی
وزیرخارجہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نائب وزیر
اکتوبر
نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی کا پروگرام حتمی ہے، شہباز شریف
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق
ستمبر
کسی کو بھی اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے:ایران
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ملک کی پیش رفت
مارچ
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف
جولائی
دسمبر میں پوٹین واشنگٹن کا دورہ کر سکتے ہین:ٹرمپ
?️ 24 اگست 2025دسمبر میں پوٹین واشنگٹن کا دورہ کر سکتے ہین:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ
اگست