?️
کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے تعاون کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اپنی شرائط پر قائم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس میں مذاکراتی ٹیم نے رابطہ کمیٹی کومسلم لیگ ن کے ساتھ ملاقات سے متعلق آگاہ کیا، اجلاس میں اراکین کی اکثریت کا مؤقف تھا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزارتیں دینے میں ایم کیو ایم کا ممبران کے تناسب سے زیادہ حق بنتا ہے، وفاق میں ایسی وزارتیں دی جائیں جس سے شہری سندھ اور کراچی کے مسائل حل ہوں۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں 5 سے 6 وزارتیں چاہتی ہے، ایم کیو ایم نے شروع میں ہی وزارتوں کے نام دے دیئے تھے، ایم کیو ایم میری ٹائم، توانائی یا پیٹرولیم، مواصلات کی وزارت چاہتی ہے، لیبر، اوورسیز اور ہاؤسنگ کی وزارتیں بھی مانگی گئی ہیں، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان وفاق میں وزارتوں پر کوئی بات تاحال فائنل نہیں ہوئی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنے مطالبات ن لیگ کے سامنے رکھ دیئے ہیں، مسلم لیگ ن نے جلد رابطے کی یقین دہانی کروائی ہے، مسلم لیگ ن چاہتی ہے وزیراعظم کا حلف ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ معاملات طے کیے جائیں، ن لیگ نے ابھی وزارتوں کے لیے نام فائنل نہیں کیے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو گورنر سندھ کا عہدہ دینے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، ن لیگ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا ہے ایم کیو ایم کی جانب سے اس عہدے کے لیے موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ہی نام دیئے جانے کا امکان ہے کیوں کہ اس حوالے سے مصطفیٰ کمال پہلے ہی ایم کیو ایم کی جانب سے کامران ٹیسوری کو بطور گورنر ذمہ داریاں جاری رکھنے کا بیان دے چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
موساد کے سابق سربراہ: جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی جاسوسی سروس کے سابق سربراہ نے کہا: جنگ کے
اگست
سلامتی کونسل عالمی ادارہ ہے یا امریکی؟ ثبوت
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں
جنوری
امریکہ کے پیدا کردہ افراتفری نے دنیا کے عدم استحکام میں اضافہ کیا ہے: بشار الاسد
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: سفیروں اور سفارتی مشنوں کے سربراہوں اور وزارت خارجہ کے ملازمین
اگست
امریکی بنیادی ڈھانچہ پر سائبر حملہ
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:چینی ہیکرز امریکہ کے اہم انفراسٹرکچر کی جاسوسی کرنے میں کامیاب
مئی
ہمارا گولہ بارود ختم ہو رہا ہے:یوکرین
?️ 12 جون 2022یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف نے فرنٹ لائن پر
جون
5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں جیلوں کی تقسیم کا کوئی خاص قاعدہ اور
جنوری
صیہونی اشتعال انگیزیوں کی قیمت
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست
اکتوبر
سعودی فوج کے ہاتھوں چار یمنی شہری شہید اور زخمی
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی یمنی صوبے صعدہ میں
جولائی