🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں کہا ہے کہ حکومتی آفیشلز میں کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے کہ ہم عافیہ صدیقی کے وکیل اسمتھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق، عدالتی معاون زینب جنجوعہ، سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ کلائیو اسمتھ نے عافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے سے کوشش کی اور افغانستان بھی گئے، حکومتی آفیشلز میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے ہم اسمتھ کے ساتھ کھڑے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہی حکومت کو خوف کیا ہے؟
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقل بنیادوں پر فوزیہ صدیقی کو سپورٹ کر رہی ہے، جب کوئی پالیسی لیول کا فیصلہ کرنا ہو تو اس میں کچھ وقت لگتا ہے۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا آپ رحم کے اپیل کی پٹیشن وائٹ ہاؤس کو لکھ رہے ہیں یا نہیں، یہ جواب دیں۔
عدالت نے کلائیو اسمتھ کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں عافیہ صدیقی کے رحم کی اپیل کا ڈرافٹ پاکستانی حکومت کےساتھ شیئرکریں۔
بعد ازاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے 5 ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت مسترد کرتے ہوئے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو ایران سے خوف ہے یا اپنی اندرونی تقسیم سے
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے شائع ہونے والی تحقیق سے پتہ
فروری
صیہونی حکومت نے سید حسن نصر اللہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے:سابق صہیونی عہدہ دار
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق صیہونی عہدہ دار نے کہا کہ اس حکومت کے
ستمبر
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، فوج نے فائرنگ کرکے مزید 8 افراد کو ہلاک کردیا
🗓️ 21 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج جاری
مارچ
صیہونی جنرل کو بھی اسرائیل کی تباہی پر یقین
🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل نے اعلان کیا کہ جب
مارچ
فلسطینی شہری کے ہاتھوں2 صیہونی پولیس اہلکار زخمی
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی مظالم سے تنگ آکر ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونی پولیس
اپریل
جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا
🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے
جنوری
میجر جنرل ثاقب محمود کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا
🗓️ 5 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اپریل
غزہ سے متعلق؛ روس کی سلامتی کونسل سے ایک اہم درخواست
🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے
فروری