حکمران جماعت آج پاور شو کرنے کے لیے تیار

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)آج اتوار کو اسلام آباد میں حکومت سیاسی پاور شوز کے لیے تیار ہے حکمران جماعت پی ٹی آئی اپوزیشن جماعتوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان اپنے امر بالمعروف جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کے کارکنان اور رہنما اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے بینر تلے پہلے ہی سری نگر ہائی وے پہنچ چکے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جی ٹی روڈ سے اسلام آباد پہنچنے والے اپنی پارٹی کے کارواں کی قیادت کر رہے ہیں۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے کارکنان ملک کے مختلف حصوں سے پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی کے گرینڈ پاور شو میں شرکت کے لیے جڑواں شہر پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔

ہفتے کی شام پی ٹی آئی کے ایک ترجمان نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کے اس ’تاریخی جلسے‘ میں میڈیا کے پیشہ ور افراد کو پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے پروفیشنل کیمرے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ’کیمروں سے سیکیورٹی کا خطرہ ہوتا ہے‘۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے منتظمین اور میڈیا کے عملے میں اس وقت بحث ہوئی جب میڈیا اراکین کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے ’سیکیورٹی پروٹوکول‘ کی وجہ سے نجی ٹی وی چینلز کے کیمروں کی اجازت نہیں ہوگی البتہ انہیں فوٹیج اور تصاویر کے لیے اپنے موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جس پر فوٹو جرنلسٹ نے پی ٹی آئی کے رویے کے خلاف میڈیا اداروں کو شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

رابطہ کرنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بعد میں کہا کہ میڈیا کی سہولت کے لیے متعلقہ حکام سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ان کا دعویٰ تھا کہ ہم نے ہمیشہ میڈیا والوں کی ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد کی ہے اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے الگ انکلوژر قائم کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ان کے حامیوں کا اجتماع دس لاکھ افراد سے کم نہیں ہوگا جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا خیال ہے کہ اس ’عوامی شو‘ کے بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا دباؤ کم ہو جائے گا۔

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کو خبردار کیا تھا کہ اسے اسلام آباد میں دھرنا دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ انہیں صرف ہفتہ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اگر وہ اتوار کو بھی ریلی نکالنا چاہتے ہیں تو انہیں ایک اور درخواست دینا ہوگی۔

مشہور خبریں۔

قطر کا مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی اقدام کے خلاف انتباہ

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:قطر نے ایک بیان جاری کرکے مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو

تمام منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے:فواد چوہدری

?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے

بحر عمان میں ایک جہاز پر حملہ کیا گیا ہے: برٹش میری ٹائم آپریشنز گروپ کا اعلان

?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ بحر عمان میں ایک جہاز

فلسطینی مزاحمت کی زمینی جنگ میں برتری برقرار

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت غزہ میں زمینی جنگ میں پہل کا تسلسل جاری

وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ

?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم

میں سب کی بات سننے کے لئے تیار ہوں:عمران خان

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سر گودھا میں میڈیا میں بات کرتے ہوئے

پاکستان نے کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ دے دیا

?️ 21 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان نے پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی

بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے

?️ 23 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) بجلی کی اوور بلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے