?️
اسلام آباد:(سچی خبریں) بلوچستان حکومت میں شمولیت کی دعوت ملنے کے باوجود جمعیت علمائے اسلام (ف) صوبائی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے سوچ بچار کررہی ہے اور اس کی حکومت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔
جمعیت علمائے اسلام(ف) کو وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے یہ پیشکش تب دی گئی تھی جب ایک ہفتہ قبل وہ جے یو آئی(ف) کے صوبائی سربراہ مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے گئے تھے۔ کے یو آئی(ف) نے کچھ شرائط کے ساتھ صوبائی حکومت میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
بعد ازاں مولانا عبدالواسع نے کہا تھا کہ اس معاملے پر جے یو آئی (ف) کا موقف 48 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گا۔ دوسری جانب جماعت کے سینئر رہنما مولانا عبدالواحد صدیق نے واضح طور پر کہا تھا کہ جے یو آئی (ف) اتحاد میں شامل ہونے جا رہی ہے۔ تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود جمعیت علمائے اسلام (ف) اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکی، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام(ف) کو مخلوط حکومت میں شمولیت کی کوئی جلدی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ جام کمال کی جانب سے عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کی بعد دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے، ان اختلافات کو دور کرنے کے لیے عبدالقدوس بزنجو کی جام کمال کے ساتھ ملاقات ہوئی جو بعد میں سیاسی بحث کا حصہ بنیں تاہم یہ تحریک عدم اعتماد مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہوگئی تھی۔ اسی دوران عبدالقدوس بزنجو نے اپنے دورہ کراچی کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی-مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو مخلوط حکومت میں شمولیت کی پیشکش بھی کی تھی۔
اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اختر منگل کا کہنا تھا کہ شمولیت کا حتمی فیصلہ مشترکہ طور پر کریں گے کیونکہ دونوں جماعتوں کو اتحاد میں شامل ہونے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل کی مرکزی کمیٹی اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ بعد ازاں اختر مینگل نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی اور پیشکش پر تبادلہ خیال کیا۔
سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اپنی جام کمال خان سے ہونے والی ملاقات کے نتائج کے منتظر ہیں کیونکہ اس ملاقات کے بعد انہوں نے اپوزیشن اراکین (جے یو آئی (ف) اور بی این پی (مینگل) کو ناراض کردیا ہے۔ تاہم یہ پیشکش بلوچستان عوامی پارٹی کے کچھ ارکان کو ناگوار گزر رہی ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اس پیشکش کو قبول کرنے کی صورت میں وہ صوبائی کابینہ میں اپنی وزارتوں سے محروم ہو جائیں گے۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو، جے یو آئی (ف) اور بی این پی مینگل کے حتمی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کی پاس فیصلہ کرنے کی لیے بہت کم وقت ہے کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کچھ ارکان جو پہلے ہی سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کے ساتھ تھے، بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کو تبدیل کرنے پر غور کر رہے تھے۔
تاہم عبدالقدوس بزنجو کے قریبی ساتھیوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر اور پارلیمانی لیڈر کے طور پر وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی حمایت پر متفق ہیں۔ انہوں نے حکومت میں کسی تبدیلی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی(ف) جلد ہی کابینہ میں شامل ہو گی۔


مشہور خبریں۔
خواتین میں عقلی انحطاط اور ہڈیوں میں فریکچر سے متعلق اہم تحقیق
?️ 28 جولائی 2021سڈنی(سچ خبریں) بون اینڈ منرل ریسرچ نامی جریدے میں شایع شدہ نئے
جولائی
بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں اس بات پر
جنوری
ہیومن رائٹس واچ کی سعودی عرب کے جبر کے حوالے سے بائیڈن کی خاموشی پر تنقید
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب میں
جنوری
قرض کی ری اسٹرکچرنگ ’انتہائی مشکل‘ ہوگی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے
اپریل
نیٹو اب یورپ کی تقدیر کا تعین نہیں کر سکتا: لاوروف
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج جمعہ کہا
جون
نیوزی لینڈ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلا سے مشاورت کریں گے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
ستمبر
غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
اکتوبر
سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے
دسمبر