جے یو آئی (شیرانی) باضابطہ طور پر پی ٹی آئی کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد کا حصہ بن گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے شیرانی گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت موجود اپوزیشن کے بڑے اتحاد کا حصہ بننے کے اپنے فیصلے کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل مولانا شجاع الملک کی قیادت میں جے یو آئی شیرانی گروپ کے وفد نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی زیر قیادت اتحاد جسے تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے نام سے جانا جاتا ہے، میں شمولیت کے اپنے ادارے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مولانا شیرانی کے سیاسی نقطہ نظر کو قابل قدر سمجھا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں آئین کی بحالی اور اس کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، مولانا شیرانی کی جماعت اور پی ٹی آئی کا مؤقف ایک جیسا ہے اور دونوں جماعتیں آئین کی عمل داری اور ملک میں قانون کی بالادستی کی بحالی چاہتی ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنا کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے پر وفاق اور پنجاب کی حکومتوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کے خلاف 200 سے زیادہ جھوٹے مقدمات درج کیے جا چکے ہیں لیکن تمام تر جھوٹے اور من گھرٹ پروپیگنڈے کے باوجود پی ٹی آئی نے 8 فروری کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، ملک میں جمہوریت بالادستی اور آئین کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جے یو آئی شیرانی گروپ کو گرینڈ اپوزیشن الائنس سے سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمل طور پر ملک میں مارشل لا نافذ ہے، عالمی سطح پر ملک کی ساکھ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا چین میں ایک ڈپٹی میئر نے استقبال کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مولانا شجاع الملک نے ملک بھر کے تمام علما پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور آئین کے تحفظ کے لیے تحریک کا حصہ بنیں اور قوم کی درست سمت میں راہنمائی کا اپنا فرض ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاملات کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

مشہور خبریں۔

اپوزیشن نے چیلنج کرنے سے قوانین کو پڑھا بھی نہیں

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ

صیہونی پولیس کو ایرانی میزائل حملوں کے نقصانات 

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ہاآرتص اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کے پولیس کے

وزیراعظم کے دورہ روس سے ہم تاریخ کا اہم باب بن گئے ہیں: فواد چوہدری

?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

صیہونیوں کے ہاتھوں لبنان کے تاریخی ورثے کو بھی نقصان

?️ 29 جون 2026سچ خبریں:لبنان کے وزیر ثقافت غسان سلامہ نے خبردار کیا ہے کہ

طالبان افغانستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے:اقوام متحدہ

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کو اس ادارے

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کا اہم بیان، بچوں کے حقوق پامال کرنے والوں کو بلیک لیسٹ نہ کرنے پر شدید تنقید

?️ 29 جون 2021جنیوا (سچ خبریں)   اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

?️ 23 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) نے

صیہونیوں نے فلسطینی خواتین قیدیوں کی جیل میں کورونا وائرس پھیلایا ہے:جہاد اسلامی

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کےایک رکن نے اپنے بیان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے