?️
پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں جعلی فنگر پرنٹس پر فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا، اس سلسلے میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور موبائل کمپنی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی وقار احمد کا کہنا ہے کہ پشاور سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد شفیق، محمد نوید، بلال اور شاہ حسین شامل ہیں۔ ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور موبائل کمپنی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ ملزمان جعلی فنگر پرنٹس سے بےنامی اکاؤنٹس ڈیل کرتے تھے۔
ایس پی نے بتایا کہ ملزمان غلط طریقے سے حاصل سمز کے ذریعے بھتہ کے لیے کالز بھی کرتے تھے، بےنامی اکاؤنٹس سے اغوا برائے تاوان کی ادائیگی بھی کی جاتی تھی۔وقار احمد نے کہا کہ ملزمان جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے موبائل سم حاصل کرتے تھے، ملزمان جعلی سرکاری کاغذات بنانے میں بھی ماہر ہیں، ابتدائی طور پر غیر قانونی 346سمزاور ربڑ سے بنی88جعلی فنگرز برآمد ہوئیں۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ 10مشکوک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، اسٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ کیاگیاہے، ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ڈی ایس پی بڈھ بیر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔


مشہور خبریں۔
پابندیوں کی ساست کیسے خود امریکہ کے گلے پڑ گئی؟روسی سفیر کی زبانی
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں تعینات روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ
ستمبر
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام قانونی سہولیات دی جارہی ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ
?️ 16 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر شیری رحمان کی
جنوری
خطے میں ایران اور سعودی تعلقات کے فوائد
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:عارف علوی نے اسلام آباد میں خانہ کعبہ کے امام سے
نومبر
امریکہ اندرونی تقسیم اور اتحاد کے فقدان کا شکار ہے: کسنجر
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ اور مشہور امریکی حکمت عملی ساز ہنری
فروری
امن ایسا ہونا چاہیے جو عزت کے ساتھ ہو
?️ 25 نومبر 2025امن ایسا ہونا چاہیے جو عزت کے ساتھ ہو یوکرین کے صدر
نومبر
فلسطینی عوام پر مظالم کو ختم کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں:شاہ اردن
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ
جولائی
اسرائیلی شہر کی تعمیرغیر قانونی ہے: اقوام متحدہ
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے صیہونی حکومت
جنوری
انس خطاب؛ تحریر الشام سے شامی انٹیلی جنس کی سربراہی تک
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے
دسمبر