جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے

جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے، دونوں میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی، ان کی روٹین ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں، ڈاکٹروں نے قاضی فائزعیسیٰ کو صحت مند قرار دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کےجسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور سیرینا فائز عیسی کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ منفی آگیا ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر سیرینا فائز عیسی نےقرنطینہ ختم کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کاجسٹس قاضی فائز عیسی کا معائنہ کیا ، ان کی روٹین ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں، جس کے بعد ڈاکٹروں نے قاضی فائزعیسیٰ کو صحت مند قرار دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی آج نجی اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوراہلیہ کا23 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا، دونوں میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔

گذشتہ روز جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اسپتال سے جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ زندگی سب کا بنیادی حق اور صحت اس کا اہم ترین حصہ ہے، میں اور میری اہلیہ دونوں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے اور تمام تر احتیاط کے باوجود ہم دونوں ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہوئے۔

جسٹس فائزعیسی کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتال میں بہترین علاج ہورہا ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم کا نہایت شکر گزار ہوں، بدقسمتی سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں سماجی فاصلے کی پابندی پرعمل درآمد نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال کے دوران موجودہ حالات کسی جنگ سے کم نہیں، ٹی وی اور ریڈیو پرکورونا ماہرین سے عوام کو آگاہی دلوائی جائے، وبا سے نمٹنا ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔

مشہور خبریں۔

فی یونٹ بجلی پر 7.41 روپے ریلیف کی واپسی پر صنعتکار برہم، صنعتوں کی بندش کا انتباہ

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتکاروں اور تاجر برادری نے فی یونٹ بجلی

اس ہفتے کے آخر تک انتخابی نتائج کا حتمی اعلان ہو گا: عراق

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ انھیں ہے

ہماری حکومت نے قرضوں کی ادائگی میں ریکارڈ قائم کیا ہے: وزیراعظم

?️ 18 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کی

بائیڈن ناکارہ اور اسلام مخالف ہے: مہاتیر محمد

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:    مہاتیر محمد، جو دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیر اعظم

سندھ حکومت کی جانب سےدو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

?️ 4 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے دو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی اداروں

جسٹس بابر ستار نے فل کورٹ اجلاس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی

?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے

عراق میں حالیہ امریکی اقدامات کے پس پردہ حقائق ایک سینئر عراقی تجزیہ کار کے نقطہ نظر سے

?️ 29 اگست 2023عراق کے سیکورٹی امور کے تجزیہ کار نے داعش کے خلاف مغربی

شمالی کوریا کے رہنما کی امریکہ کے خلاف جوہری حملے کی تیاری کا اعلان

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما نے ایک فوجی مشق کے دورے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے