کشمیر تنازعہ حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں: آرمی چیف

دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف

?️

راولپنڈی ( سچ خبریں )  آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر تنازعہ حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں کمانڈرز ہر طرح کے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر توجہ دیں اور ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہر سطح پر بلوچ رجمنٹ کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں اور معیار سمیت مختلف آپریشنز میں بہترین کارکردگی اور کامیابوں کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب میں کہا کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں، کمانڈرز ہر طرح کے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف کا بلوچ رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ بلوچ ریجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا۔ آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سینٹر بریگیڈئیر عثمان ابن ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہر سطح پر بلوچ رجمنٹ کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں اور معیار سمیت مختلف آپریشنز میں بہترین کارکردگی اور کامیابوں کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

یروشلم میں شہادت طلبانہ کاروائی میں ایک صہیونی زخمی

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں جھڑپیں بڑھتے ہی

ملائیشیا نے پاکستان طالبان تنازعات کے سفارتی حل پر زور دیا

?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ فون کال میں ملائیشیا

واشنگٹن پہلے اپنے ملک کے مسائل حل کرے:وینیزویلا کے صدر

?️ 16 نومبر 2025واشنگٹن پہلے اپنے ملک کے مسائل حل کرے:وینیزویلا کے صدر وینیزویلا کے

وزیراعظم کا بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

?️ 29 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ

امریکہ کا مؤقف اسرائیل کی حمایت کرنا ہے، جنگ روکنا نہیں: نبیہ بری

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی دشمن کے

ٹرمپ کا ایک بار پھر وینزویلا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کا دعوی

?️ 17 مارچ 2026سچ خبریں:ٹرمپ نے ایک نئی بیان بازی میں وینزویلا کو امریکہ کی

غزہ پر صہیونی حملوں میں شہدا اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد

?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24

زیلنسکی اور کیر اسٹارمر کے درمیان لندن میں ملاقات

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولوڈیمیر زیلنسکی نے لندن میں یوکرین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے