?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی، ترک صدر نے سیلابی صورتحال میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک-ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے میدانوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔
صدر اردوان نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت و نسل کشی کی پالیسیوں کی مذمت کے لیے بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ کوششوں کے عزم کو دہرایا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور رجب طیب اردوان نے اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے گہرے برادرانہ تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور مسلم دنیا سمیت عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
شام میں امریکی کے غیر قانونی اقدامات
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں امریکی فوج
اگست
’اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا‘
?️ 21 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24
نومبر
مستقبل کس کا ہوگا؟ غزہ کا یا اسرائیل کا؟
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: جنگ کے آغاز کے تقریباً دو ماہ گزرنے کے بعد
دسمبر
نیویارک کے میئر پر ترکی سے رشوت لینے کا باقاعدہ الزام عائد
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے میئر کو ترکی
ستمبر
9 مئی واقعات: عمران خان کی بہنوں اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
?️ 31 اکتوبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک
اکتوبر
بس بہت ہوگیا ! دہشتگردی کا سر کچلنا پڑے گا، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا
?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا
اکتوبر
’ہیڈ ہنٹنگ فرمز‘ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی وزیر اعظم کا اختیار ختم
?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلز کی تعیناتیوں
اپریل
امریکہ میں گن کلچر کے اثرات
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ریاست الاسکا کے ایک دور افتادہ گاؤں میں ایک
فروری