🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی ہے.
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی، ایف آئی اے کے وکیل عمیر مجید ملک اور ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی پیش ہوئے۔
سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئے 12 دن گزر چکے ہیں جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ میں 9 اکتوبر کو عدالت آیا تو شدید بخار تھا اور مجھے ریکور کرنے میں لمبا وقت لگا.
انکے کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کیس ہے کہ قیمت کا تعین کرنے والے پرائیویٹ شخص سے قیمت کم لگوائی گئی قیمت کا تعین کرنے والا صہیب عباسی اب وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے سلمان صفدر نے کہا کہ پھر اس کے بعد کسٹمز کے افسران نے قیمت کا تعین کیا یہ سب لوگ گواہ ہیں کسی کو ملزم نہیں بنایا گیا، کابینہ ڈویژن سے کسی شخص کو ملزم نہیں بنایا گیا، کابینہ ڈویژن سے کسی کو شامل تفتیش تک نہیں کیا گیا.
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ عمران خان اور انکی اہلیہ کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں تھا، پراسیکیوشن کے اپنے مطابق یہ تمام کام انعام اللہ شاہ کرتا ہے لیکن وہ ملزم نہیں، صہیب عباسی جو درحقیقت قومی خزانے کا نقصان پہنچا رہا ہے وہ وعدہ معاف گواہ ہے. بشری بی بی کے وکیل نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں، عمران خان کا بازو مروڑنے کیلئے انکی اہلیہ کو قید رکھا گیا ہے، بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، وہ گھریلو خاتون ہیں وہ 264 دن سے جیل میں قید ہیں اس کیس میں 13 جولائی 2024 سے گرفتار ہیں.
انہوں نے عدالت بتایا کہ بشری بی بی پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں ہیں، 3 سال 3 ماہ کی تاخیر سے یہ مقدمہ بنایا گیا 31 جنوری 2024 کو نیب کے دوسرے ریفرنس میں بشری بی بی کو سزا دی گئی، 3 سال میں گرفتار کیا نہ ہی بشری بی بی کیخلاف کوئی کریمنل کیس بنایا گیا. جسٹس حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا یہ ایگزیکٹو کا فیصلہ تھا کہ 50 فیصد رقم دے کر تحفہ لے جائیںجس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ پروسیجر پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کس پروسیجر پر عملدرآمد نہیں ہوا، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کے حوالے سے آپ کو کیا ہدایات دی گئی ہیں؟ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم درخواست ضمانت کی مخالفت کریں گے، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کل اپنے دلائل جاری رکھیں گے.
مشہور خبریں۔
صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کے کیس کا فیصلہ ملتوی
🗓️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی پراسیکیوٹرز نے ٹرمپ کی صدارتی جیت کے باوجود ایک غیر
نومبر
خلا کی دنیا میں چین نے ناقابلِ یقین کامیابی حاصل کرلی
🗓️ 31 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں)خلا کی دنیا میں چین نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کر
مئی
لاہور کا تجارتی وفد ایران کے دورے پر روانہ
🗓️ 20 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین اور اعلیٰ
فروری
مراسلے سے پہلے فون پر دھمکیاں، اہم انکشافات
🗓️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
نیتن یاہو کو ٹرمپ سے کیسی باتیں سننے کو ملیں
🗓️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے امریکہ کے دورے
اپریل
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
🗓️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی، شرح مبادلہ
جنوری
حکومت کی وفاقی، صوبائی اداروں کو تمام ’اسائنمنٹ اکاؤنٹس‘ نیشنل بینک میں کھولنے کی ہدایت
🗓️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو اپنے تمام
مارچ
صنعاء القاعدہ اور داعش کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے: یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین
🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین نے یمنی عوام کو 14 اکتوبر
اکتوبر