?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں۔ ڈائیلاگ اور سفارتکاری کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔ پاک فوج کسی بھی فوجی جارحیت کا عوام کی حمایت سے جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہے۔
سرپرائز ڈے کے نام سے مشہور آپریشن سوفٹ ریٹورٹ کو آج 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ہم نے سفارت کاری سے تنازعات کے حل کا اظہار بھارت کو 27 فروری 2019ء کے حملے کے دن بھی کیا تھا۔عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی فوجی جارحیت کا عوام کی حمایت سے جواب دے گی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری 2019ء کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا ، اسی پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
عاصم اظہر نے پاک بھارت میچ کیلئے نئی جرسی خرید لی ہے
?️ 24 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نےپاک بھارت
اکتوبر
ڈنمارک میں قرآن کی توہین پر پابندی
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے شمالی یورپ میں واقع اس
دسمبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 23 ارب 80 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹس منظور
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے
جون
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مراکش کے عوام کے ایک گروپ نے رباط شہر میں ملکی
اگست
مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا صبح سویرے حملہ
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: آج جمعرات کی صبح صہیونی قابض فوج نے مغربی کنارے
جولائی
میڈیلین جہاز پر جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے
جون
حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، سمری تیار کر لی گئی
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
جون
صیہونی وزیر جنگ واشنگٹن میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ
اکتوبر