تمام تر دباؤ اور ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومتی دھڑے اپوزیشن کی جماعت میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دباؤ اور ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج رحیم یار خان اور ننکانہ سے بڑے دھڑے تحریک انصاف میں شامل ہو گئے،لوگ اپوزیشن سے حکومتوں میں جاتے ہیں لیکن اب حکومتی دھڑے اپوزیشن کی جماعت میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کیلئے بڑا سیاسی نقصان ہوا، پنجاب کی سیاست کے اہم نام، سابق لیگی رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی۔ این اے 117 ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی طارق باجوہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طارق باجوہ نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر 69 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ طارق باجوہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سے محض ڈھائی ہزار سے کچھ زائد ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے، جبکہ اسی حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار نے بھی 67 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق باجوہ نے بدھ کے روز بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ طارق باجوہ کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف نے این اے 117 ننکانہ صاحب سے انہیں ہی قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑنے والے امیدوار کو اب شیخوپورہ سے ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ بندی میں توسیع کا واحد راستہ کیا ہے ؟

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ مزید خواتین

برطانیہ کا فیس بک پر 50 ملین پونڈ جرمانہ

?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:کاروباری امور پر نگراں برطانوی اتھارٹی نے فیس بک پر جان

بین الاقوامی اداروں کی غزہ میں جنگ بند کرنے کی درخواست

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے متعلقہ تنظیموں نے غزہ کی پٹی میں

ناروے میں تیار کیا جانے والا دنیا کاپہلا الیکٹرک بحری جہاز

?️ 29 اگست 2021اوسلو( سچ خبریں) ناروے کے سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا الیکٹرک

ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کے لئے اہم اعلان

?️ 5 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک نےصارفین کے لئے  آج خصوصی ٹرانسپیرنسی سینٹر

تل ابیب پر پابندیوں کے گہرے اثرات

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz کے مطابق غزہ میں 8 ماہ کی مسلسل

بن سلمان اردغان سے خاشقجی کے بارے میں پوچھ تاچھ کے خواہاں

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:   ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ

تل ابیب مغرب میں اپنے بدعنوان سفیر کو تبدیل کرنے پر مجبور

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:   مغرب میں صیہونی حکومت کے سفارتی مشن کے سربراہ ڈیوڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے