?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کی روشنی میں امدادی اور بحالی کے اقدامات میں مدد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ خوراک اور آلات کی شکل میں مزید بین الاقوامی امداد خاص طور پر ترکی اور چین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کردی گئی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق امدادی سامان اور آلات کی 16 کھیپیں پہنچائی جا چکی ہیں۔
ترکی نے 600 فیملی ٹینٹ، ایک ہزار 8 خوراک کے پیکٹس، ایک ہزار صحت و صفائی کے ڈبے، 395 کلو گرام بچوں کی خوراک، 2 ہزار کمبل، 432 کوکنگ کٹس، ایک ہزار 440 تکیے، ایک ہزار 296 گدے اور 49 ہزار میڈیکل کٹس سے لدے طیارے بھیجے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے پانچ سی-130 طیاروں میں چاول اور دال سمیت 90 ہزار 450 پاؤنڈ کھانے کی اشیا فراہم کی ہیں۔
اس کے علاوہ اس نے خیمے اور حفظان صحت کی کٹس بھی بھیجیں جبکہ چین کی جانب سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے 3 ہزار خیمے لے کر چار Y-20 طیارے بھیجے گئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک سے منظور شدہ 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے حاصل کی گئی ہے اور اس سے حکومت کو خوراک کی فراہمی، خیموں اور دیگر امدادی سامان کی خریداری میں مدد ملے گی۔
وسطی اور مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی ژوکوف نے کہا کہ اے ڈی بی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس قدرتی آفت کے تباہ کن اثرات پر قابو پانے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کے لیے حکومت اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
دریں اثنا، اسلامی ترقیاتی بینک نے کہا کہ وہ سیلاب کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے۔
اسی طرح انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ (آئی ایف اے ڈی) نے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کو فوری طور پر ایڈجسٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔
آئی ایف اے ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر ہیوبرٹ بوئرارڈ نے کہا کہ ہم مقامی دیہی برادریوں کے ساتھ اپنے دیرینہ اقدامات روزگار کے مواقع بنانے، خوراک کی حفاظت، اور موسمیاتی جھٹکوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے کام جاری گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘ایسے میں جب ہم ان علاقوں میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات خاص طور پر بلوچستان میں کوششوں میں رکاوٹ بن رہی ہے’۔
ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے ابتدائی انتباہات تک عالمی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ڈبلیو ایم او کی مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا جو اقوام متحدہ کے انتباہات کے ذریعے تمام اقدامات اور اس کے مربوط سیلاب کی مینجمنٹ اور انتباہات کے آلات کے لیے ‘متوقع ایکشن’ چلاتا ہے۔
مزید برآں، ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ حکومت کی انسانی حقوق کے تحت ذمہ داری ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور شدید موسمی واقعات سے ہونے والے ممکنہ نقصان کو روکے۔


مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں "فلسطینی شہداء برائے انصاف” مہم کا آغاز
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: انگلینڈ میں "فلسطین ایکشن” تحریک پر پابندی کے اعلان کے
ستمبر
آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی
?️ 12 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ
جون
ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا:سابق پاکستانی سفیر
?️ 26 فروری 2026 ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا:سابق پاکستانی سفیر پاکستان کی
فروری
صیہونی حکومت نے الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے گذشتہ 9 ماہ کے دوران جنگ کے دائرہ
جولائی
کوئی سیاسی رہنما ہماری ذمہ دای کے حوالے سے ملنا چاہے تو ضرور ملاقات کریں گے، نگران وزیراعظم
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اب
اکتوبر
دمشق اور تل ابیب کے نمائندوں کی یورپ میں خفیہ ملاقات
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار کے مطابق، شامی اور اسرائیلی شخصیات کے درمیان
مئی
صیہونیوں کا خاموش جرم
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت جس نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کر رکھا
جنوری
امریکی ناکامیوں سے لے کر روس اور چین کے موقف تک ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 5 مئی 2026سچ خبریں:امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف فوجی جارحیت کے
مئی