?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومتی دھڑے اپوزیشن کی جماعت میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دباؤ اور ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج رحیم یار خان اور ننکانہ سے بڑے دھڑے تحریک انصاف میں شامل ہو گئے،لوگ اپوزیشن سے حکومتوں میں جاتے ہیں لیکن اب حکومتی دھڑے اپوزیشن کی جماعت میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کیلئے بڑا سیاسی نقصان ہوا، پنجاب کی سیاست کے اہم نام، سابق لیگی رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی۔ این اے 117 ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی طارق باجوہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طارق باجوہ نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر 69 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ طارق باجوہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سے محض ڈھائی ہزار سے کچھ زائد ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے، جبکہ اسی حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار نے بھی 67 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق باجوہ نے بدھ کے روز بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ طارق باجوہ کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف نے این اے 117 ننکانہ صاحب سے انہیں ہی قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑنے والے امیدوار کو اب شیخوپورہ سے ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
خلیج فارس کے ممالک کے لیے چین کی حکمت عملی کیا ہے؟
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:آج خلیج فارس کے ممالک اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات
اگست
آذربائیجان کا صیہونیوں کے تعاون سے سائبر سیکورٹی سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جولائی
تہران اور ریاض کے درمیان معاہدے کے بعد سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں: اگرچہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے
مئی
یوکرین میں جنگ جاری رہنے سے اسرائیلی کمپنیوں کا اربوں کا منافع
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے آج منگل کو اعلان کیا کہ
ستمبر
ہم پر روس کی حمایت کا الزام حران کن:سعودی عرب
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ملک پر روس کی
اکتوبر
غزہ جنگ بندی پر امریکہ کا ردعمل
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:اس سینئر امریکی اہلکار نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا
نومبر
مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے بارے میں خود مختار تنظیم کا انتباہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے مسجد الاقصیٰ کے
جون
صیہونی جیلوں میں 700 بیمار فلسطینی قیدی
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کے ایک تحقیقی مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں
جون