?️
کراچی(سچ خبریں) طلبا اور تعلیمی اداروں سے متعلق سندھ حکومت نے اہم فیصلے کئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کی تجویز پر پیر سے تمام اسکولوں میں ویکسی نیشن کا فیصلہ ہوا ہے جس میں نویں سے بارہویں تک کے طلبا کی ویکسی نیشن کرانی ہوگی۔ والدین سے بچوں کوویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس دوران طلبا کی کورونا ویکسینیشن سمیت ڈائریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا، والدین سے بچوں کوویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔ اجلاس میں طے ہوا ہے کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام والدین تنظیم اور نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا، اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی اسکولز کی تعداد اور سہولتوں کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ ہوا۔ تمام نجی اسکولوں کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے طریقہ کار بنایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجی اسکولز میں معائنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے گی، نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائے گی۔
سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی مزدور کی مقررہ تنخواہ نجی اسکولز کے اساتذہ کو دینی ہوگی، فیس میں تاخیر پربچوں کو اسکول سے نکالنے نہیں دوں گا، ہر نجی اسکول کو قانوناً10فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی، نجی تعلیمی اداروں میں سندھی زبان لازمی ہے جس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا نجی اسکولز کے اساتذہ کو سندھی پڑھانے کی تربیت لینگویج اتھارٹی دے گی۔
مشہور خبریں۔
ایرانی مسلح افواج کا شمار دنیا کی اعلیٰ ترین فوجی طاقتوں میں ہوتا ہے:گلوبل پاور
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:ایک خصوصی فوجی ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین درجہ بندی
مئی
یوکرائنی فوج نے تمام روسی ڈرون مار گرائے
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا
دسمبر
اردگان کے یورپی یونین سے 3 مطالبات
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:ترکی کے صدررجب طیب اردگان کے پاس یورپی یونین کی خدمت
جون
مغربی پٹی میں فلسطینیوں کا ہائی الرٹ
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں "آزادی ٹنل” قیدیوں
ستمبر
برہنہ قیدیوں کے ساتھ اسرائیل کا ناٹک ختم
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:تین روز قبل صیہونی حکومت نے ایک اسکول میں پناہ لینے
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی الاقصی شہداء بٹالین کے 3 ارکان شہید
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فوجیوں نے منگل کے روز فلسطینی مزاحمتی تحریک
فروری
وزیر توانائی سعودی عرب سے تیل فراہمی کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
جون
امریکہ افغانستان کے انسانی بحران کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: چین
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے کہا کہ امریکہ
مارچ