?️
لاہور (سچ خبریں) مشیر برائے قانون وانصاف پنجاب بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت الیکٹورل ریفارمز پرسنجیدگی سے بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن اسے کسی فرد واحد کی رہائی سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔
بیرسٹرعقیل ملک نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خود الیکٹورل ریفارمز پر مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرتحریک انصاف صرف بیرسٹر گوہر کی رہائی کو بات چیت کی شرط بنانا چاہتی ہے تو یہ قابلِ قبول نہیں اب تو لگتا ہے جیسے خود ان کی رہائی مطلوب بھی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کا “مثبت یوٹرن” خوش آئند ہے، حکومت پہلے دن سے چاہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک میز پر بیٹھ کرقومی معاملات حل کریں۔
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے کیمپس قائم کیے ہیں اوروزیراعلیٰ مریم نواز خود میدان میں موجود ہیں، 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد وہ اقدامات نہیں کئے گئے جوکرنے چاہیئے تھے۔
وفاقی سطح پرقانون سازی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نئی قانون سازی کے تحت تینوں سروسزچیفس کی مدت ملازمت اب 3 کے بجائے 5 سال ہوچکی ہے اورموجودہ آرمی چیف کی مدت 2027 تک ہوگی، یہ قانون گزشتہ سال نومبرمیں بن چکا ہے لہٰذا اب اس پرمزید بحث کی گنجائش نہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو ٹرمپ سے کیسی باتیں سننے کو ملیں
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے امریکہ کے دورے
اپریل
جنرل سلیمانی کی شہادت ، خطے اور دنیا میں استقامتی محاذ کی گونج
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے
جنوری
غزہ کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کے اثرات، صہیونی فوج میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے
?️ 25 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے 11 دن تک جاری
جون
فرانس میں طویل المدت سیاسی بحران
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون کی صدارت میں فرانس کے طویل المدت
اکتوبر
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا
اکتوبر
داعش نے کابل میں طالبان کے ایک سینئر رکن کے قتل کی ذمہ داری قبول کی
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے گزشتہ روز کابل شہر
اگست
فلسطینی ماؤں کی حالت تشویشناک
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کے حالات ایسے ہیں کہ اس علاقے میں رہنے
جولائی
فیکٹ چیک: جی میل کے بند ہونے کی خبر جعلی ہے
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل
فروری