?️
سچ خبریں: چینی معائنہ ٹیم پاکستان میں خودکش حملے کے دوران اس ملک کے پانچ شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت داخلہ نے پاکستان میں خودکش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی مشترکہ تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے چین کے تفتیش کاروں کی ٹیم کی اس ملک میں آمد کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر میں خودکش حملہ، چین نے اہم بیان جاری کردیا
اس تحقیقات میں دونوں ممالک کے تعاون کا مقصد ان حملوں سے نمٹنا ہے جنہوں نے اسلام آباد کی معیشت کو جدید بنانے کی کوششوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں بیجنگ کے سفارت خانے میں چینی تفتیش کاروں کی آمد پر انہیں اس خودکش حملے کے حوالے سے اب تک ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ فراہم کی۔
شمال مغربی پاکستان میں ڈیم بنانے کے منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کو لے جانے والی گاڑی پر گزشتہ منگل کو ہونے والے خودکش حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت 6 افراد کی ہلاکت کے بعد، اسلام آباد میں بیجنگ کے سفارت خانے نے اپنے شہریوں سے حفاظتی اقدامات بڑھانے کو کہا۔
مزید پڑھیں:بشام میں چینی شہریوں پر حملہ، حکومت کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
جنوبی ایشیا میں واقع اس ملک میں چینی مفادات پر ایک ہفتے میں یہ تیسرا خودکش حملہ ہے، پہلے دو حملے بالترتیب صوبہ بلوچستان کے جنوب مغرب میں پاکستان نیوی کے ایک ایئر بیس اور ایک اسٹریٹجک بندرگاہ پر کیے گئے، وہ بندرگاہ جہاں چینی اربوں ڈالر کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں خوراک کا ذخیرہ ختم ہونے والا ہے:اقوام متحدہ
?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ
ستمبر
شہریار منور پنجگانہ نماز کے پابند کیسے بنے؟
?️ 20 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی خوبرو اداکار، ہدایتکار و رائٹر شہریار منور پنجگانہ نماز
دسمبر
پابندیوں کے باوجود ایران دنیا کی بیسویں معاشی طاقت:عالمی مالیاتی فنڈ
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:عالمی مالیات فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ سخت ترین معاشی
مئی
لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں، لیکن رکیں گے نہیں، آرمی چیف
?️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ امریکا
دسمبر
کملا ہریس نے میونخ میں صیہونی حکومت کے سربراہ سے ملاقات کی
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ کی نائب صدر کملا ہریس نے X سوشل نیٹ ورک
فروری
متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر کا عمان میں مشن
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر، جو اس ملک
مارچ
صیہونی درندے فلسطینی شہداء کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ برطانوی میگزین کا انکشاف
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسے میں جب اسرائیل عالمی برادری کی ہلاکت خیز خاموشی
دسمبر
شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈی والوں کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے
اگست