?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے پاکستان سے سفارتی سطح پر ایک بار پھر رابطہ کرکے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورت حال سے آگاہ کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت آبی وسائل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے سفارتی سطح پر ایک بار پھر رابطہ کیا ہے، بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزارت آبی وسائل نے انتباہی خط جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
دریائے توی میں جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس سے قبل بھارت نے دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔
وزارت آبی وسائل کی جانب سے 28 اہم محکموں کو بھارت کی جانب سے دی گئی معلومات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات اور انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 25 اگست کو بھی بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عملدر آمد کیے بغیر پاکستان سے مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں جموں کے مقام پر سیلاب کی پیشگی اطلاع دی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا، سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا۔
بھارت کی طرف سے ممکنہ سیلاب کی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی، حکومت نے بھارت سے موصولہ معلومات کی روشنی میں الرٹ جاری کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک
جولائی
امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت کے ساتھ ساتھ اس ملک
جولائی
حیفا پر خوفناک حملے کا منظر نامہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ حیفا پر کسی
اگست
قوم آئین، جمہوریت، قانون کی حکمرانی کےدفاع کی خاطر سڑکوں پر نکلنےکیلئے تیار رہے، عمران خان
?️ 31 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے
مارچ
کورونا: ملک بھر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہلاکت خیز
اپریل
وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ریاستوں تک ریلوے نیٹ ورک کی توسیع کی منظوری دیدی
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وسطی ایشیائی ممالک کے
جون
موساد کے سربراہ نے کس عرب ملک کا خفیہ دورہ کیا؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے سربراہ کے
نومبر
اسرائیل دنیا میں اپنی بدترین صورتحال سے دوچار :عبرانی میڈیا
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ نے مشہور اسرائیلی تجزیہ کار بین
ستمبر