?️
لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ایس سی او کے سیکریٹری جنرل سفیر ژانگ منگ سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایس سی او کے تمام رکن ممالک امن قائم کرنے اور بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے ایس سی او چارٹر اور شنگھائی اسپرٹ کے اصولوں کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ بھی کیا۔
انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ایندھن اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اس کے نتیجے میں غذائی عدم تحفظ کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ایندھن اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور اس کے نتیجے میں غذائی عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے آٹھ رکن ممالک بشمول چین، بھارت، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان سمیت بڑی تعداد میں ممالک کے لیے معاشی اور مالی مشکلات اور ان سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے جامع ترقیاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا بنیادی مقصد رکن ممالک کی ترقی اور خوشحالی ہے۔
وزیر اعظم نے انٹرا ایس سی او تجارت کے ساتھ ساتھ ترقیاتی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مناسب فنڈنگ میکانزم تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے تجارت اور معیشت، رابطے اور نقل و حمل، غربت کے خاتمے، توانائی، زراعت اور غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، سلامتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی روابط جیسے شعبوں میں پاکستان کی ترجیحات اور قومی ترقی کے اہداف پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم نے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے کے ایس سی او-آر اے ٹی ایس کے کام کو سراہا، جہاں پاکستان، دیگر ارکان کے ساتھ مل کر مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹیری جنرل نے تنظیم میں پاکستان کی تعمیری شراکت کو سراہا اور وزیراعظم کو ستمبر میں ازبک شہر سمرقند میں ہونے والے سربراہی اجلاس کی دعوت دی۔


مشہور خبریں۔
گاو کدل قتل عام کے متاثرین 33سال بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں: مشعال ملک
?️ 21 جنوری 2023کشمیر: (سچ خبریں)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے
جنوری
سعودی عرب انٹرنیٹ کی آزادی میں دنیا میں سب سے کم درجہ پر
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:فریڈم ہاؤس آرگنائزیشن نے سعودی عرب کو انٹرنیٹ کی آزادی کے
مارچ
اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کسی معاملے میں دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہوگی
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا
مئی
امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ایک سال سات ماہ سے زائد
مئی
عراقی پارلیمانی انتخابات؛ عمومی ساخت اور اس کی اہمیت کی وجوہات
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی نظام پارلیمانی اور وفاقی ہے، یعنی عوام براہ
نومبر
بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری سے صہیونیوں کی ہچکچاہٹ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی IAEA کے بورڈ آف گورنرز
جون
ٹرمپ کی صہیونی اسٹریٹجک امور کے وزیر سے ملاقات
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی اور صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گزشتہ اتوار کو ڈونلڈ
نومبر
یوکرین کو عطیہ کیے جانے والے بلٹ پروف جیکٹ امریکہ میں چوری!
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 400 بلٹ پروف جیکٹیں
مارچ