بگن سے لاپتا ہونے والے 4 ڈرائیورز کی لاشیں مل گئیں، تشدد کے بعد گولیاں مارنے کا انکشاف

?️

کرم: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم کے علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ لاشیں لاپتا ڈرائیوروں کی ہیں، جو گزشتہ روز بگن میں امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر حملے کے بعد لاپتا ہو گئے تھے۔

لوئر کرم کے علاقے اڑوالی سے ملنے والی ڈرائیورز کے لاشوں کے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تھے، کرم پولیس کے مطابق ڈرائیوروں کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ مرنے والے ڈرائیورز کی لاشیں لوئر کرم علی زئی ہسپتال پہنچادی گئی ہیں، جاں بحق ڈرائیوروں کا تعلق ضلع کرم سے ہی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 4 دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ہنگو کے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان نے ٹل سے پاراچنار امدادی سامان لے جانے والی 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملے کی تصدیق کی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد انتظامیہ کی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے بتایا تھا کہ حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے، قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا تھا کہ حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

کُرم سے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے بتایا تھا کہ جاری حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سینئر پولیس افسر صہیب گل نے اے ایف پی کو تصدیق کی تھی کہ حملے کے بعد 21 ٹرک علاقے سے پیچھے ہٹ گئے، جب کہ دیگر پھنسے ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

طوفان الاقصیٰ میں ہلاک ہونے والے صہیونی

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بالآخر 15 ماہ بعد اعتراف کیا کہ

پنجاب اور خیبر پختو نخوا از خود نوٹس کیس،جسٹس اطہر من اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری

?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات از خود

غزہ کی پٹی میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کے لیے امریکی قرارداد

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: سفارتی ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکہ نے غزہ کی

صیہونیوں کو اپنے دفاع کے لیے امریکہ کی ضرورت

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی صحافی بارک راوید نے مقبوضہ علاقوں میں امریکی

گوادر میں خودکش حملہ، چین نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کے بارے

بحیرہ احمر میں امریکہ اور برطانیہ کی حالت زار

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں دو

امریکہ ہم سے باہمی احترام کی بنیاد پر بات کرے: چین

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے