?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے گھر بنانا بھی خواب بن گیا۔ریت، بجری، سیمنٹ، اینٹوں اور سرئیے سمیت تمام بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔پٹرولیم ڈیلرز نے گذشتہ روز کاروبار بند کیا تو آج بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن نے بھی شٹر گرا دئیے۔
کراچی میں تمام پراجیکٹس پر کام بند کر دیا گیا۔سابق چئیرمین حسن بخشی نے 92 نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی سامان بہت مہنگا ہو چکا۔ایسے کاروبار نہیں چل سکتے۔کراچی میں بلڈنگ مارکیٹ متاثر ہے۔
سریے کی قیمت پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانا چاہئیے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال نے عوام کا جینا محال کیے رکھا۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے مارجن میں اضافہ کرنے کا مطالبہ منظور نہ کیے جانے پر جمعرات کے روز ملک گیر ہڑتال کر دی تھی۔گذشتہ شب پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ حکومت کیساتھ معاملات طےپانے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے فوری بعد ملک بھر کے پٹرول پمپس کھلنا شروع ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈویژن نے فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں99 پیسے اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔یٹرولیم ڈویژن نے 6 ماہ بعد ڈیلرز مارجن کاجائزہ لینےکی یقین دہانی بھی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلرز مارجن اضافہ 4.90 روپے فی لیٹر کیا جائےگا۔


مشہور خبریں۔
شام کی عرب لیگ میں واپسی زیر غور
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عرب لیگ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے زور دیا کہ اس
جون
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل پرستی کا جائزہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: کوئی بھی صیہونی حکومت کو نسل پرست حکومت قرار دے
فروری
تل ابیب کے قلب پر یمنی میزائل حملہ؛ صیہونی ذرائع کی تصدیق
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع کی تصدیق نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی
دسمبر
غزہ کی بھوک اور دنیا کی خاموشی
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: 21 ماہ تک غربت اور صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف
اگست
غیر ملکیوں کی ویکسینیشن سے متعلق حکومت کا عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال اور کیسز
اپریل
نیتن یاہو کو اب معلوم ہوا ہے اسرائیل کہاں جا رہا ہے
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو درپیش
اگست
اسرائیل میں انتظامی خدمات غیر فعال
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے رہنما علی الزبیدی نے کہا کہ
نومبر
اسرائیلی دہشت گردی کا ساتھ دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیئے: ایران
?️ 28 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے اسرائیل کو ایک
مئی