بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کر دی

?️

کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے گھر بنانا بھی خواب بن گیا۔ریت، بجری، سیمنٹ، اینٹوں اور سرئیے سمیت تمام بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔پٹرولیم ڈیلرز نے گذشتہ روز کاروبار بند کیا تو آج بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن نے بھی شٹر گرا دئیے۔

کراچی میں تمام پراجیکٹس پر کام بند کر دیا گیا۔سابق چئیرمین حسن بخشی نے 92 نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی سامان بہت مہنگا ہو چکا۔ایسے کاروبار نہیں چل سکتے۔کراچی میں بلڈنگ مارکیٹ متاثر ہے۔

سریے کی قیمت پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانا چاہئیے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال نے عوام کا جینا محال کیے رکھا۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے مارجن میں اضافہ کرنے کا مطالبہ منظور نہ کیے جانے پر جمعرات کے روز ملک گیر ہڑتال کر دی تھی۔گذشتہ شب پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ حکومت کیساتھ معاملات طےپانے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے فوری بعد ملک بھر کے پٹرول پمپس کھلنا شروع ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈویژن ‏نے فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں99 پیسے اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔یٹرولیم ڈویژن نے 6 ماہ بعد ڈیلرز مارجن کاجائزہ لینےکی یقین دہانی بھی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلرز مارجن ‏اضافہ 4.90 روپے فی لیٹر کیا جائےگا۔

مشہور خبریں۔

یمن میں سعودی اتحاد کی جارحانہ بمباری؛12 افراد شہید

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ صنعا پر سعودی اتحاد کی جانب سے کی

امریکہ اور ایران کے موجودہ حالات روس اور یوکرین مذاکرات کو متاثر کر سکتے ہیں :زیلنسکی

?️ 30 جنوری 2026امریکہ اور ایران کے موجودہ حالات روس اور یوکرین مذاکرات کو متاثر

داخلی بحران سے نکلنے کے لیے صیہونیوں کا نیا حربہ

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے سکیورٹی کانفرنس میں ایران مخالف الزامات

ہم یوکرین کو بھاری ہتھیار بھیجنے کے لیے تیار ہیں: جرمنی

?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں:  جرمن وزیر خارجہ اینالنا بائرباک نے جمعرات کو کہا کہ

قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کی شرائط

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں مزاحمت کاروں کے فلسطینی اور صیہونی قیدیوں کے

یمن کا لبنان کی حمایت کا اعلان، صیہونی جارحیت کی صورت میں متحدہ ردعمل کی وارننگ

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:ذرائع کے مطابق صنعاء کا کہنا ہے کہ وہ لبنان اور

گلا گھونٹنا، جھوٹے الزامات اور بدسلوکی: مغربی انسانی حقوق میں فلسطینی حامی قیدیوں کا حصہ

?️ 28 نومبر 2025 گلا گھونٹنا، جھوٹے الزامات اور بدسلوکی: مغربی انسانی حقوق میں فلسطینی

جھلسی ہوئی زمین کی حکمت عملی

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تقریباً 11 ماہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے