?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان ہائیکورٹ نے حکومت بلوچستان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیے گئے ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، ماما غفار اور 92 سے زائد بلوچ کارکنوں کو فوری طور پر رہا اور منگل کے روز عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں.
پیر کے روزسماعت کے دوران ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے.
واضح رہے کہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ کی جانب سے ان سیاسی کارکنوں کی رہائی کے لیے پٹیشن دائر کی گئی تھی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، ماما غفار اور دیگر کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے سماعت کے موقع پر وائس چیئرمین بار کونسل راہب بلیدی ایڈووکیٹ، سابق سیشن جج ظریف بلوچ ایڈووکیٹ، چنگیز بلوچ ایڈووکیٹ، نادیہ بلوچ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا بھی عدالت میں موجود تھے.
سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی بیٹیوں اور سینکڑوں سیاسی کارکنوں کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید رکھا گیا مگر ہم انہیں اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہی سب سے بڑی طاقت ہے. عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل منگل کے روز تک ملتوی کر دی ہے جب کہ تمام رہا ہونے والے افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ان کی رہائی کو قانونی طور پر مکمل کر کے مزید احکامات جاری کیے جا سکیں.


مشہور خبریں۔
کاروباری رہنماؤں کا ’سفاکانہ‘ ٹیکس قانون پر ملک گیر ہڑتال کا انتباہ
?️ 4 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی
جولائی
مذاکرات کی میز یا میدان جنگ؛ مزاحمتی تحریک کے لیے کون سی حکمت عملی کامیاب؟
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کے آغاز کو تقریباً ایک سال
اکتوبر
وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادی جماعتیں آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم
نومبر
شام میں قتل؛ جولانی اور عرب و مغربی حامی بے نقاب
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، جسے ہر کوئی دہشت گرد گروہ تحریر
مارچ
امریکہ کی صیہونیوں سے پوچھ تاچھ
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ
جون
اسرائیل نے غزہ پر اسی وقت حملہ کیا جب ٹرمپ کی جانب سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا!
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسی وقت جب امریکی صدر نے غزہ پر حملوں کو
اکتوبر
امریکہ کے لیے "اسرائیل سب سے پہلے”!
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: لی موڈ ڈپلومیٹک ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں یہ
جولائی
کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت کا ہفتے میں دو دن چھٹی کا اعلان
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت نے
اگست