?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیپلزپارٹی کے رہنما سید نئیر حسین بخاری، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔
تقریب میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، بلوچستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، گورننس، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں جب کہ تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کی ترقی چاہتے ہیں، پارٹی قیادت کی رہنمائی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری لائیں گے۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر نئیر حسین بخاری نے کہا کہ وزیراعلٰی بلوچستان نے صوبے کی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے، بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں تاہم صوبائی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، پارٹی کے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور کارکن عوامی خدمت کے مشن میں وزیراعلٰی بلوچستان کے شانہ بشانہ محنت کریں۔
مشہور خبریں۔
یمن کی سعودی نواز حکومت میں تبدیلی؛نئے وزیرِاعظم مقرر
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی صدارتی کونسل نے عدن
مئی
بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو
جون
سعودی عرب نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی
?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی (WAS) اہلکار نے، جس نے
مارچ
قومی سلامتی پالیسی کا مقصد ملک کو آگے لے جانا ہے: معید یوسف
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی
فروری
اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا؛ وجہ؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو 374 دن گزر چکے ہیں۔ ایک
اکتوبر
اسرائیل شام میں اپنا قبضہ مضبوط کرنا چاہتا ہے: انصار اللہ
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے علاقائی
جنوری
یمنی فوج کے ہاتھوں امریکی جاسوس ڈرون تباہ
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ملک کے
مارچ
جرمنی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد منع
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: جرمن وزارت اقتصادیات نے ڈی پی اے کو بتایا کہ
دسمبر