بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں ہیں۔ سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نجی کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو ریاست مخالف جذبات اُبھارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ نوجوانوں کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کریں، اساتذہ اللہ تعالی کے منتخب لوگ ہیں جو نوجوانوں کی کردار سازی کرتے ہیں، جس نے ملک سے وفا کی اللہ نے اسے عزت دی، بے وفائی کرنے والے رسوا ہوئے۔

وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سوشل میڈیا اکثر منفی انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے، نوجوان منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کے بجائے علم و تحقیق پر توجہ دیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ تشدد کے ذریعے بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں ہیں، بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت نوجوانوں کو دُنیا کے بہترین اداروں میں سکالرشپس پر تعلیم دلا رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف عناصر نوجوانوں کو خودکش حملوں کی طرف دھکیل رہے ہیں، غیر متوازن ترقی کا مطلب ریاست مخالف جذبات کو ہوا دینا نہیں،حکومت پر تنقید ہو سکتی ہے مگر ریاست سے غداری کا کوئی جواز نہیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 5 ریاست سے غیر مشروط وفاداری لازم قرار دیتا ہے، بارہ ہزار نوکریاں مکمل شفافیت اور میرٹ پر فراہم کی ہیں۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کی بھرپور معاونت کریں گے، پاکستان سے محبت کو دلوں میں پیوست کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو اور فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نے

سمندری طوفان کراچی سے  22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر

?️ 26 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی والوں کو سمندری طوفان سے خطرہ ہے یا نہیں؟

امریکہ کا تازہ ترین ہائپرسونک میزائل کا تجربہ ناکام

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:جہاں امریکی کانگریس ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کی

امریکی عوام نے نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ غیر ملکی سیاستدان قرار دیا

?️ 22 اگست 2025امریکی عوام نے نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ غیر ملکی

موسمیاتی تبدیلی سنگین مسئلہ، حکومت چیتے کی رفتار کے بجائے کچھوے کی چال چل رہی ہے، جسٹس جمال

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی: اسد عمر

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ

یمنی انصاراللہ نے امریکہ کو کیا مشورہ دیا ہے؟

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی

غزہ اور لبنان کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونیوں میں خودکشی کی سونامی

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے اور خاص طور پر حزب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے