بلوچستان کا گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

?️

بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان نے پنجاب اور سندھ سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صوبے میں آٹے کی قلت کے سنگین بحران کو حل کرنے میں مدد مل سکے۔

یہ مطالبہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بلوچستان میں اور آٹے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی نے کی۔

گندم اور آٹے کی افغانستان اسمگلنگ کی اطلاعات کے پیش نظر اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکریٹری خوراک ایاز مندوخیل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹے کی قلت پنجاب اور سندھ حکومتوں کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی اور بلوچستان کو گندم کی فراہمی کے وعدے پورے نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم پنجاب اور سندھ سے آٹے کی سپلائی بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، حکومت بلوچستان نے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) سے سرکاری قیمت پر گندم کے 2 لاکھ تھیلوں کی خریداری کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، ایک لاکھ تھیلوں پر مشتمل گندم کے تھیلوں کی پہلی کھیپ آئندہ 2 روز میں کوئٹہ پہنچ جائے گی‘۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ایران سے متصل بلوچستان کے سرحدی اضلاع کو آٹا اور دیگر ضروری اشیا ایران سے موصول ہو رہی ہیں۔

اجلاس میں کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں فلور ملرز کے تعاون سے مزید سیل پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں پر گندم باآسانی دستیاب ہو سکے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق آٹے کی طلب اور رسد کو متوازن بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

میرا ایران سے کوئی رابطہ نہیں تھا: حملہ آور سلمان رشدی

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:   پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے مرتد

شام کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران، روسی فیڈریشن اور جمہوریہ ترکی کے نمائندوں نے

آسٹریلیا کا صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ فوجی معاہدہ فاش

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی دفاعی کمپنی سے 7 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت

خلیل زاد: دوحہ معاہدے کے بارے میں پاکستانی فوج کا تاثر غلط ہے

?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امن نے کہا کہ

صہیونیوں کو ایسا سبق دیں گے جو ہمیشہ یاد رہے گا:مہدی المشاط

?️ 29 اگست 2025صہیونیوں کو ایسا سبق دیں گے جو ہمیشہ یاد رہے گا:مہدی المشاط

عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی

?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں

سرکاری زمینوں کی نیلامی اور بندر بانٹ کی جا رہی ہے۔

?️ 30 جون 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو

بائیڈن ایک بار پھر سعودی عرب کے لیے اپنی لائن پیچھے ہٹے

?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:        جرنل وال سٹریٹ نے خبر دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے