?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ اور اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اگست 2019 میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر نہتے کشمیریوں کا قتل عام ، گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے مودی حکومت کے دعوے خود فریبی اور جھوٹے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر جموںو کشمیر میں حالات معمول پر آ گئے ہیں تو پھر بھارتی حکومت اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے اسے فوجی چھائونی میں کیوں تبدیل کر رکھا ہے۔
حریت ترجمان نے کہا کہ اگر بھارت کے دعوے سچ پر مبنی ہیں تو اسے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے اوروہاں کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے درجنوں علمبرداروں اور صحافیوں کو بھی گرفتار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی ایک دردناک سانحہ ہے کیونکہ اس کے بعد کشمیریوں سے انکے تمام سیاسی، معاشی، سماجی اور مذہبی حقوق چھین لئے گئے ہیں اور یہ کشمیریوں کی منفرد شناخت اور ثقافت پر بدترین حملہ تھا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اگست 2019 کے بعد سے 80لاکھ سے زائد کشمیری مسلسل بھارتی قابض فوج اور پولیس کے محاصرے میں ہیں اور یہ اس کارروائی بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جس سے مقبوضہ وادی نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور دکھ اور سوگ کی کیفیت میں ہیں۔
حریت ترجمان نے کہا کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام نے مقبوضہ کشمیرکی پہلے سے تباہ حال معیشت کو مزیدتباہ کر دیا ہے اور ہزاروں کشمیری اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، بجلی اور دیگر شعبے مفلوج ہو چکے ہیں اور کشمیری بچوں کا مستقبل تاریک ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اسکے رہائشیوں کیلئے اذیت کا مرکز بنادیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا بی جے پی حکومت مختلف حیلے بہانوں سے کشمیری مسلمانوں کی املاک اور سرکاری ملازمتیں ان سے چھین رہی ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دیے جارہے ہیں۔ حریت ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں مقامی کشمیریوں کوسرکاری ملازمتوں سے برطرف اور غیر کشمیری ہندوئوںکو اعلی عہدے دیے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کی زمینوں سے محروم کرنے کیلئے اسرائیلی ماڈل پر عمل پیرا ہے۔


مشہور خبریں۔
لگتا ہے امریکہ شام میں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہتا ہے:روس
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ان کے
فروری
وزیراعظم کے تحائف کے حوالے سے شہباز گل کا اہم بیان
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل
ستمبر
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:عالمی میڈیا نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی
مئی
کیا ایران کے خلاف اسرائیل کے حملے میں امریکہ شریک ہے؟
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسی وقت جب اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایران پر حملے
اکتوبر
ہآرتض: مذاکرات جنگ کے خاتمے کے بارے میں ہیں، قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں نہیں
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار ھآرتض نے سیاسی طور پر باخبر
جولائی
ایران نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع کر دی ہے: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 11 ستمبر 2026سچ خبریں: اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی اور علاقائی حکام کے
ستمبر
میرے گانے گاکر ’پاکستان آئیڈل‘ کے شرکا مقابلہ جیت سکتے ہیں، سجاد علی
?️ 25 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ ان
اکتوبر
سعودی عرب نے امریکہ کے حکم پر یمن پر حملہ کیا : انصار اللہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک رکن نے ایک ٹویٹ میں
مارچ