?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارت پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے، اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر کی دعوت پر دوحا کا دورہ کیا، جس میں دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، افغانستان کے معاملات اور دفاع کے شعبے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستانی مؤقف پیش کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، ترجمان نے مغربی کنارے کو اسٹیٹ لینڈ میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت اور واضح مخالفت بھی کی۔
ترجمان نے کہا کہ رواں ماہ سمجھوتا ایکسپریس کے حملے کی 19ویں برسی ہے، جس میں 70 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، پاکستان نے بھارتی حکومت کی سنگ دلی اور 4 مجرموں کی رہائی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے اور دہشتگردی کے دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں بھی پیش کیے جا چکے ہیں، قطر کی جانب سے پاک افغان مصالحت کی کوششیں خوش آئند ہیں، تاہم افغانستان کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات افسوسناک ہیں، پاکستان کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرح کی دھمکیوں کے مقابلے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، خصوصاً کشتواڑ ضلع میں 3 نوجوانوں کی شہادت کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بھارت جعلی انکاؤنٹرز اور کسٹوڈیل کلنگز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور بھارت کو اپنے اعمال کا جوابدہ بنائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل میں داخلی اختلافات میں شدت؛ جنگ کی انتظامیہ پر شدید تنقید
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: اسرائیل میں سیاسی اور عسکری اختلافات کے بڑھنے کے ساتھ،
مارچ
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کے 10 جھوٹے دعوے
?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 10 بڑے
ستمبر
آیزنکوت نے عرب اور فلسطینی جماعتوں کی صیہونی کابینہ میں شمولیت کی راہ بند کر دی
?️ 1 نومبر 2026سچ خبریں:گادی آیزنکوت نے مجوزہ حکومتی اتحاد میں شمولیت کے لیے چار
نومبر
وائٹ کاف اور عبدالعاطی کے درمیان ایران اور امریکہ مذاکرات پر گفتگو
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے مشرق وسطیٰ میں امریکی
جون
عراق کی حشد الشعبی کا وفد شہید رہبر کی وداعی تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گی
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کا ایک اعلیٰ
جولائی
بظاہر امریکہ نہیں جانتا کہ جوہری پروگرام ایران کا جائز حق ہے : اولیانوف
?️ 3 اکتوبر 2026سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے
اکتوبر
ایران کے شہید رہبر کی بنیادی پالیسیوں پر عمل جاری رہے گا: یمنی صحافی
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:ایک یمنی صحافی نے ایران کے شہید رہبر کی تشییع جنازہ
جولائی
متحدہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی کا ردِ عمل بھی آگیا
?️ 22 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) متحدہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ
جنوری