?️
کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بڑی سیاسی پیش رفت نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں اپنی حکومت کے 3 سال مکمل کرنے والے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پہلا عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے 16 اراکین نے اپنے صوبے کے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی کے گروپ نے سیکرٹری اسمبلی کو جام کمال کیخلاف عدم اعتماد جمع کروائی۔ اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والے تمام اراکین اسمبلی کا تعلق اپوزیشن سے ہے۔
عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، اب اپوزیشن اپنی اکثریت بھی ثابت کر کے دکھائے۔ جبکہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلوچستان کا بجٹ عدم مساوات پر مبنی ہے، آج ہر شخص چاہتا ہے کہ بلوچستان حکومت ختم ہو جائے، اسی لیے جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بلوچستان میں اس بڑی سیاسی پیش رفت کے بعد سیاسی تجزیہ کاروں نے ردعمل میں کہا ہے کہ کیا ایک مرتبہ پھر بلوچستان سے تبدیلی کا آغاز کر دیا گیا؟ ۔
یہاں واضح رہے کہ بلوچستان میں حکومتی اتحاد میں کل 42 اراکین اسمبلی شامل ہیں، جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 23 ہے۔ اپوزیشن کو جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے 33 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم احتجاج جاری رکھیں گے: نیتن یاہو کے مخالفین
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:مخالف صہیونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے
مارچ
یورپی ممالک روسی تیل پر کیوں منحصر ہیں؟
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی ایس ڈی سینٹر فار ڈیموکریسی اسٹڈیز کی ویب سائٹ
اکتوبر
کشمیری 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت کے طور پر منائیں گے، حریت کانفرنس
?️ 31 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں
دسمبر
امریکہ کی یوکرین کو 725 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ امریکہ
اکتوبر
قابض فورسز کے ہاتھوں اسماعیل ھنیہ کی بہن کی گرفتاری
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں حماس کے
اپریل
غزہ میں کون جنگ بندی نہیں ہونے دے رہا؟ حماس یا نیتن یاہو
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار
دسمبر
غزہ پر موت کا سایہ
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کون ہیں؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کو ایک بیان میں
اگست